شرکت و مضاربت

کاروباری شرکت کا شرعی طریقہ

فتوی نمبر :
73560
| تاریخ :
2024-06-01
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

کاروباری شرکت کا شرعی طریقہ

السلام علیکم
میری کپڑوں کی دکان ہے اور میرا ایک جاننے والا اس میں پیسے انویسٹ کرنا چاہتا ہے کہ مجھ سے پیسے لے کر مزید کپڑے ڈالو، دکان میں اور معقول نفع مجھے دیا کرو اور میں اس کے پیسے لینا تو چاہتا ہوں، لیکن حصہ دار نہیں بنانا چاہتا ،کیونکہ میرے پیسے بہت لگے پڑے ہیں ۔ میں نے اس کو کہا کہ ایک سال یا دو سال بعد میں آپ کے ہی پیسے واپس کر دوں گا ،اس سے زیادہ میں نہیں رکھ سکتا اور اس کا نفع میں اس طرح دوں گا کہ مثال کہ طور پر اگر پورے مہینے کی سیل 10 لاکھ ہوتی ہے تو اس کی بچت کل ملا کہ 10 فیصد بنتی ہے تو اس 10 فیصد بچت میں سے 2 یا 3 فیصد بچت تمہیں دیا کروں گا اور اس کا معاہدہ ہو گا کہ 2 دینا ہے یا 3 تو اس معاہدے میں جو مقرر ہو گا ،ہر ماہ وہی دوں گا ۔ہاں یہ نصیب ہو گا کہ ہر ماہ آمدن کتنی ہو گی ؟10 لاکھ کی ہو ،8 لاکھ کی ہو ،5 لاکھ کی ہو یا 4 لاکھ کی ہو ،وہ نصیب تو اسی آمدن میں سے ہی 10 فیصد بچت کا مقرر حصہ لازمی دوں گا ۔مطلب کسی ماہ کتنا نفع ملے گا تمہیں تو کسی ماہ کتنا یہ مہینے کی آمدن پر انحصار ہے اور ہر مہینے حساب کر کے تم اپنا نفع لے جاؤ گے اور سال بعد یا دو سال بعد تمہارے اتنے ہی پیسے تمہیں واپس ملیں گے ،جتنا آپ دو گے۔ اس کے متعلق میری رہنمائی کریں کہ یہ معاہدہ شرعی رو سے درست ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی چلتے ہوئے کاروبار میں شرکت کے لیے درج ذیل بنیادی شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔
(۱) منافع حصہٴ مشاع (مثلاً جو کچھ نفع ہوگا اس کا نصف، تہائی) کے طور پر طے ہو، متعین رقم کی شکل میں منافع طے کرنا جائز نہیں ہے، تاہم منافع باہمی رضامندی سے کسی بھی فیصدی تناسب سے طے کیا جاسکتا ہے، البتہ اتنا لحاظ ضرور ی ہے کو جو شخص صرف رقم سے شریک ہو، ”عمل“ اس کے ذمے نہ ہو تو اس کے منافع سرمایہ کے تناسب سے زیادہ متعین کرنا درست نہیں ہے۔
(۲) بہ وقتِ عقد دونوں کا سرمایہ معلوم ہو، اور نقد کی شکل میں ہو، اگر اثاثہ یا سامان کی شکل میں ہوگا تو شرکت صحیح نہیں ہے؛ ہاں اگر دو فریقوں میں سے ایک کے پاس نقد روپے اور دوسرے کے پاس سامان ہے اور وہ شرکت کرنا چاہیں تو یہ حیلہ اختیار کرسکتے ہیں کہ سامان کا مالک اپنا آدھا سامان دوسرے کو اس کے نصف روپے کے عوض فروخت کردے اور دونوں قبضہ کرلیں، پھر تمام روپے اور سامان کو ملادیا جائے تو روپے اور سامان دونوں کے درمیان مشترک ہوجائیں گے، پھر اس میں عقد شرکت کرلیں تو جائز ہوگا۔
(۳) اگر کبھی خسارہ ہوجائے تو تمام شرکاء کو بقدر سرمایہ برداشت کرنا ہوگا، خسارہ کو ایک پر ڈالنا شرعاً جائز نہیں ہے۔(از تبویب)
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائل کا رقم لگانے والے کیلئے ایک یا دو سال کے بعد اس کا پورا سرمایہ واپس کرنے کی شرط لگانے کی وجہ سے مذکور شرکت کی صورت شرعاً جائز اور درست نہیں، لہذا سائل کو چاہیئے کہ وہ مذکور دوست سے واقعۃً شراکت داری کرنا چاہتاہو تو وہ تمام شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئےشراکت داری کرسکتاہے،بصورتِ دیگر شراکت قائم کرنے سے احتراز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع: ( ومنها ): أن يكون الربح معلوم القدر، ( إلی قولہ) (ومنها): أن يكون الربح جزءا شائعا في الجملة، لا معينا، ( إلی قولہ ) ( أما ) الشركة بالأموال فلها شروط: ( منها ) أن يكون رأس المال من الأثمان المطلقة وهي التي لا تتعين بالتعيين في المفاوضات على كل حال، وهي الدراهم والدنانير، عنانا كانت الشركة أو مفاوضة ( إلی قولہ ) ولو كان من أحدهما دراهم، ومن الآخر عروض، فالحيلة في جوازه: أن يبيع صاحب العروض نصف عرضه بنصف دراهم صاحبه، ويتقابضا، ويخلطا جميعا حتى تصير الدراهم بينهما، والعروض بينهما، ثم يعقدان عليهما عقد الشركة فيجوز الخ( کتاب الشرکۃ، ج:6، ص:59، ط:سعید )۔
وفیہ ایضاً : إذا شرطا الربح على قدر المالين متساويا أو متفاضلا، فلا شك أنه يجوز و يكون الربح بينهما على الشرط سواء شرطا العمل عليهما أو على أحدهما والوضيعة على قدر المالين متساويا ومتفاضلا الخ۔ ( کتاب الشرکۃ، ج:6 ،ص:62،ط:سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73560کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات