خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
73452
| تاریخ :
2024-05-27
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

سماجی ، معاشی ، ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا کر نے کے بعد بیوی نے خلع کا مطالبہ کیا، شوہر راضی نہیں ہوا ،خاندانی ذرائع کی کوشش کے بعد بیوی نے عدالت سے رجوع کیا ،عدالتی کار روائی کے دوران شوہر عدالت میں پیش نہیں ہوا،اور آخر کار خلع کی ڈگری حاصل کی لیکن شوہر نے پھر بھی دعوی کیا ا س نے طلاق نہیں دی اور بیوی ابھی تک اس کے نکاح میں ہے اور وہ دوسرے نکاح پر قادر نہیں ہے ، برائے مہربانی قرآن مجید کی روشنی میں مشورہ دیں کہ عورتیں اس قسم کے مرد( شوہر) سے کس طرح چھٹکارا پا سکتی ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ عام طورپر عورت کے عدالت سے یک طرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے سے اس کا نکاح ختم نہیں ہوتا بلکہ وہ بدستور اپنے شوہر کے نکاح میں رہتی ہے، البتہ اگر عورت کا اپنے شوہر کے ساتھ حدود اللہ برقرار رکھتے ہوئے اکھٹے رہنا ممکن نہ ہو اور شوہر خلع یاطلاق دینے پر بھی آمادہ نہ ہوتو ایسا شوہر شرعاً متعنت کہلاتا ہے ، اور متعنت کی بیوی کو عدالت سے فسخِ نکاح کا اختیار حاصل ہوجاتاہے ، جس کاطریقہ یہ ہے کہ عورت کی طرف سے عدالت میں ”فسخِ نکاح “ کی درخواست جمع کرائی جائے اور قاضی ( جج) تنسیخِ نکاح کی شرعاًضروری کار روائی کے بعد اگر فسخِ نکاح کی ڈگری جاری کردے تو یہ شرعاً بھی معتبر ہوگی اور اس ڈگری سے طلاقِ بائن واقع ہوکر دونوں کا نکاح ختم ہوجائیگا اور عورت عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آ زاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی : فإن خفتم ألا یقیما حدود اللہ فلا جناح علیھما فیما افتدت بہ الخ ( سورۃ البقرہ، آیت 228،)۔
و فی الھدایۃ: و إذا تشاق الزوجان و خافا أن لا یقیما حدود اللہ فلابأس بأن تفتدی نفسھا منہ بمال یخلعھا بہ الخ ( کتاب الطلاق، باب الخلع، ج 2، ص 96، ط:انعامیۃ)۔
و فی الحیلۃ الناجزۃ : إن المتعنت إذا رجع عن التعنت بعد العدۃ فالمرأۃ لا ترجع إلیہ بحال الخ ( ص 73، ط: دار الاشاعت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73452کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 2
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 2
  • ازدواجی حقوق ادا نہ کرنے کی وجہ سے شوہر سے خلع لینا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عورت کا کسی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات