نماز قصر

سو کلومیٹر کے فاصلے پر ملازمت کے دوران قصر نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
72903
| تاریخ :
2024-05-02
عبادات / نماز / نماز قصر

سو کلومیٹر کے فاصلے پر ملازمت کے دوران قصر نماز پڑھنے کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب !
میں گھر سے تقریبا 100 کلومیٹر سے زیادہ سفر پر نوکری کرتا ہوں اور ہر ہفتہ گھر چلا جاتا ہوں، گھر سے آتے ہوئے میری نیت ہفتے کو واپسی گھر کی ہوتی ہے، رہنمائی فرمائیں میری یہاں فیکٹری میں نماز قصر ہوگی یا نہیں ؟اور کام کرنے والی جگہ پر ایک ہفتہ قیام کرنا مسافر میں شامل ہوگا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر سائل نے ایک مرتبہ بھی اپنے رہائشی سامان سمیت پندرہ دن یا اس سے زیادہ کی اقامت کی نیت سے اپنی جائے ملازمات میں قیام نہ کیا ہو تو وہ اپنے علاقے کی حدود سے نکلنے کے بعد مسافر شمار ہوگا اور جائے ملازمت میں اپنی انفرادی نمازوں میں قصر کرے گا، اور اگر ایک بار بھی جائے ملازمت میں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت سے قیام کیا ہو، تو اس کے بعد جبتک رہائشی سامان وغیرہ کی صورت میں وہاں قیام ہو تو وہ اپنی جائے ملازمت میں پوری نماز پڑھے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی؛ وَإِذَا ضَرَبۡتُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَلَيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ أَن تَقۡصُرُواْ مِنَ ٱلصَّلَوٰةِ (النساء : آیت:101)۔
وفي الصحيح لمسلم : عن ابن عمر رضى الله عنه أنه قال: صحبت رسول الله صلى الله عليه وسلم فی السفر فلم یزد على ركعتين حتى قبضه الله و صحبت ابا بكر فلم يزد علی رکعتین حتى قبضه الله و صحبت عمر فلم يزد على ركتين حتى قبضه الله ثم صحبت عثمان فلم یزد علی رکعتین حتی قبضه الله وصحبت عثمان فلم يزد علی رکعتین حتى قبضه الله وقد قال الله (لقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة. ( باب صلاة المسافرين وقصرها ، رقم: ۶۸۹ ، ص ٣٠٠ ، ط: مؤسسة الرسالة)۔
وفي تنوير الأبصار : من خرج من عمارة موضع إقامته قاصدا مسيرة ثلاثة أيام ولياليها بالسير الوسط مع الاستراحات المعتادة صلى الفرض الرباعى ركعتين ( باب صلاة المسافر، ج ۲، ص 121، ط : سعيد)۔
وفی الہندیۃ: ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر، كذا في الهداية (ج1،ص 139، ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72903کی تصدیق کریں
0     817
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات