نماز قصر

عورت اپنے والدین کے گھر جائے تو وہاں پوری نماز پڑھے گی یا پھر قصر کرےگی ؟

فتوی نمبر :
71746
| تاریخ :
2024-03-16
عبادات / نماز / نماز قصر

عورت اپنے والدین کے گھر جائے تو وہاں پوری نماز پڑھے گی یا پھر قصر کرےگی ؟

بیوی اگر شوہر کے گھر سے اپنے باپ کے گھر جائے 10 یا 13 دن کےلئے اور مسافت تقریباً 150کلو میٹر ہو، تو وہاں پوری نماز پڑھے گی یا قصر کرے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عورت جب اپنے والدین کا گھر ( اپنا سابقہ گھر ) چھوڑ کر مستقل طور پر اپنے شوہر کے گھر رہنے لگے، تو پھر وہی شوہر کا گھر اس کا وطن اصلی بن جاتا ہے اور اس کے والدین کا گھر اس کے لئے وطنِ اصلی نہیں رہتا۔ لہٰذا اگر عورت شادی کے بعد پندرہ دن سے کم قیام کی نیت سے والدین کے گھر جاتی ہے اور والدین کا گھر مسافتِ سفر اٹھہتر ( 78) کلو میٹر پر واقع ہو، تو ایسی صورت میں وہاں اس پر نمازوں میں قصر کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: تحت ( قولہ و یبطل الوطن الأصلی بمثلہ لا السفر ) و الوطن الأصلی ھو وطن الإنسان فی بلدتہ أو بلدۃ أخری اتخذھا دارا و توطن بھا مع أھلہ و ولدہ و لیس من قصدہ الارتحال عنھا بل التعیش بھا و ھذا الوطن یبطل بمثلہ لا غیر و ھو أن یتوطن فی بلدۃ أخری و ینقل الأھل إلیھا فیخرج الأول من أن یکون وطناأصلیا حتی لو دخلہ مسافرا لا یتم قیدنا بکونہ انتقل عن الأول بأھلہ لأنہ لو لم ینتقل بھم و لکنہ استحدث أھلا فی بلدۃ أخری فإن الأول لمم یبطل و یتم فیھما إلخ ( باب المسافر، ج 2، ص 136، ط: ماجدیۃ )۔
و فی الدر المختار: ( الوطن الأصلی ) ھو موطن ولادتہ أو تأھلہ أو توطنہ ( یبطل بمثلہ ) إذا لم یبق لہ بالأول أھل، فلو بقی لم یبطل بل یتم فیھما ( لا غیر ) إلخ۔
و فی الشامیۃ: تحت ( قولہ أو توطنہ ) فلو کان لہ أبوان ببلد غیر مولدہ و ھو بالغ و لم یتأھل بہ فلیس ذالک وطنا لہ إلا إذا عزم علی القرار فیہ و ترک الوطن الذی کان لہ قبلہ شرح المنیۃ إلخ۔ ( باب صلاۃ المسافر، ج 2، ص 131۔132، ط: سعید )۔
و فی الھندیۃ: عبارۃ عامۃ المشایخ أن الأوطان ثلاثۃ وطن أصلی و ھو مولد الرجل أو البلد الذی تأھل بہ ( إلی قولہ ) و یبطل الوطن الأصلی بالوطن الأصلی إذا انتقل عن الأول بأھلہ و أما إذا لم ینتقل بأھلہ و لکنہ استحدث أھلا ببلدۃ أخری فلا یبطل وطنہ الأول و یتم فیھما إلخ (باب صلاۃ المسافر، ج 1، ص 142، ط: ماجدیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71746کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 5
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • مسافتِ سفر پر واقع ، جائے ملازمت پر ، کم از کم پندرہ دن ایک بار بھی قیام نہ کرنے کی صورت میں قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
Related Topics متعلقه موضوعات