میں اپنی بیوی کے ساتھ لڈو کھیل رہا تھا، میں نے اسے کہا، آؤ شرط لگا کر کھیلتے ہیں، اس نے مجھ سے کہا کہ شرط حرام ہوتی ہے، میں نے اسے کہا کہ میاں بیوی کی شرط حرام نہیں ہوتی، میری نیت یہ تھی کہ میاں بیوی کے درمیان ہر کھیل جائز ہوتا ہے، کیا میرے یہ الفاظ کفریہ ہیں؟
سائل نے بیوی کے ساتھ لڈو کھیلتے وقت مسائل کی لا علمی اور ناواقفیت کی بنیاد پر جو الفاظ کہے " میاں بیوی کی شرط حرام نہیں ہوتی " یہ کفریہ الفاظ نہیں، چنانچہ اسکی وجہ سے سائل دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوا، تاہم آئندہ کے لئے ایسے الفاظ استعمال کرنے میں بھی احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔
کما فی الدر المختار: (و) كره تحريما (اللعب بالنرد و) كذا (الشطرنج) بكسر أوله ويهمل ولا يفتح إلا نادرا وأباحه الشافعي وأبو يوسف في رواية ونظمها شارح الوهبانية فقال: ولا بأس بالشطرنج وهي رواية ... عن الحبر قاضي الشرق والغرب تؤثر وهذا إذ لم يقامر ولم يداوم ولم يخل بواجب وإلا فحرام بالإجماع. (و) كره (كل لهو) لقوله - عليه الصلاة والسلام - «كل لهو المسلم حرام إلا ثلاثة ملاعبته أهله وتأديبه لفرسه ومناضلته بقوسه» . الخ ( فصل فی البیع ج 6 ص 394 ط: سعید)۔
وفی البحر الرائق: والحاصل أن من تكلم بكلمة الكفر هازلا أو لاعبا كفر عند الكل ولا اعتبار باعتقاده كما صرح به قاضي خان في فتاويه ومن تكلم بها مخطئا أو مكرها لا يكفر عند الكل ومن تكلم بها عالما عامدا كفر عند الكل ومن تكلم بها اختيارا جاهلا بأنها كفر ففيه اختلاف والذي تحرر أنه لا يفتى بتكفير مسلم أمكن حمل كلامه على محمل حسن أو كان في كفره اختلاف الخ ( باب احکام المرتدین ج 5 ص 135 )۔
غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم
یونیکوڈ ایمان 6امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام
یونیکوڈ ایمان 1اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟
یونیکوڈ ایمان 1اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب
یونیکوڈ ایمان 1