انفارمیشن ٹیکنالوجی

آنلائن پڑھانے کیلئے لڑکی کا نقاب کے ساتھ تصویر اپلوڈ کرنا

فتوی نمبر :
71027
| تاریخ :
2024-02-19
جدید فقہی مسائل / ٹیکنالوجی / انفارمیشن ٹیکنالوجی

آنلائن پڑھانے کیلئے لڑکی کا نقاب کے ساتھ تصویر اپلوڈ کرنا

میری دوست الحمد لله شرعی پردہ کرتی ہے اور آن لائن پڑھانا چاہتی ہے ، جس کے لئے اسے انٹرنیٹ پر پروفائل (تعارفی صفحہ )بنانے کی ضرورت ہے، جو اس کے تحریری اور تقریری تعارف پر مبنی ہو ، کیا وہ نقاب پہنے ہوئے اپنی ایک تصویر اور ویڈیو (جس میں اس نے اپنا تعارف اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے) انٹرنیٹ پر ڈال سکتی ہے؟ جبکہ اس تصویر اور ویڈیو میں اس نے آنکھوں کے علاوہ مکمل چہرہ ڈھکا ہوا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عورت کی آواز اگرچہ مفتیٰ بہ قول کے مطابق ستر میں داخل نہیں، تاہم بلا ضرورت عورت کا اپنی آواز اجنبی مردوں کو سنانا شرعاً پسندیدہ نہیں، لہٰذا کسی لڑکی کا انٹرنیٹ پر اپنی پروفائل کےلئے ویڈیوز اپلوڈ کرنا، جس میں وہ گفتگو کرتے ہوئے اپنی آواز ریکارڈ کرے، اگرچہ مکمل پردہ کے ساتھ ہو، تب بھی بلا ضرورت اجنبی مردوں کو اپنی آواز سنانے اور مردوں کا اسکی طرف قلبی میلان ہونے کے اندیشہ کی وجہ سے شرعاً درست نہیں، جس سے احتیاط کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار تحت (قوله وصوتها) معطوف على المستثنى يعني أنه ليس بعورة ح (قوله على الراجح) عبارة البحر عن الحلية أنه الأشبه. وفي النهر وهو الذي ينبغي اعتماده. ومقابله ما في النوازل: نغمة المرأة عورة، وتعلمها القرآن من المرأة أحب. قال - عليه الصلاة والسلام - «التسبيح للرجال، والتصفيق للنساء» فلا يحسن أن يسمعها الرجل. اهـ. وفي الكافي: ولا تلبي جهرا لأن صوتها عورة، ومشى عليه في المحيط في باب الأذان بحر. قال في الفتح: وعلى هذا لو قيل إذا جهرت بالقراءة في الصلاة فسدت كان متجها، ولهذا منعها - عليه الصلاة والسلام - من التسبيح بالصوت لإعلام الإمام بسهوه إلى التصفيق اهـ وأقره البرهان الحلبي في شرح المنية الكبير، وكذا في الإمداد؛ ثم نقل عن خط العلامة المقدسي: ذكر الإمام أبو العباس القرطبي في كتابه في السماع: ولا يظن من لا فطنة عنده أنا إذا قلنا صوت المرأة عورة أنا نريد بذلك كلامها، لأن ذلك ليس بصحيح، فإذا نجيز الكلام مع النساء للأجانب ومحاورتهن عند الحاجة إلى ذلك، ولا نجيز لهن رفع أصواتهن ولا تمطيطها ولا تليينها وتقطيعها لما في ذلك من استمالة الرجال إليهن وتحريك الشهوات منهم، ومن هذا لم يجز أن تؤذن المرأة. اهـ. قلت: ويشير إلى هذا تعبير النوازل بالنغمة (قوله وذراعيها) معطوف على المستثنى ح (قوله على المرجوح) قال في المعراج عن المبسوط: وفي الذراع روايتان والأصح أنها عورة. اهـ. قال في البحر: وصحح بعضهم أنه عورة في الصلاة لا خارجها والمذهب ما في المتون لأنه ظاهر الرواية. اهـ. ( ج 1 ص 406 ط: سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71027کی تصدیق کریں
1     1042
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فری لانسنگ (Free Lancing) کاروبارکا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انفارمیشن ٹیکنالوجی 3
  • زونگ فرنچائز کی بزنس کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • گیم بنانا - ویڈیو گیمز بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • قوالی اور گانا گانے والوں کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   اسکین   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • سافٹ ویئر انجینئر کی آئی ٹی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • چوری شدہ سافٹ وئیر استعمال کرنا - Pirated Softwares

    یونیکوڈ   اسکین   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • مختلف ویب سائٹ پر فری لانسنگ(Freelancing) کا کام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • نیٹ کا غلط استعمال کرنے والے کو انٹرنیٹ کنکشن دینا

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • دورِ حاضر میں ، حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے کی ضرورت کی بناء پر ، گھر میں ،ٹی وی رکھنا

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • دینی مجالس کی ویڈیو بنانا

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • گیسٹ بلاگنگ اور گیسٹ پوسٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • ایسا سافٹ ویئر بنانا جس کو جائز و ناجائز دونوں طرح کے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہو

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 2
  • آنلائن پڑھانے کیلئے لڑکی کا نقاب کے ساتھ تصویر اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 1
  • سوفٹ ویئر انجینئر کے لیےایسے کمپنی میں کام کرنا جو موبائل گیمز بناتی ہواور آن لائن حل مہیا کر کے کرایہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • اسلام 360 ایپ کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • مالک کی اجازت کے بغیر سافٹ ویئر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • بغیر اجازت سافٹ وئیر استعمال کرکے کفارہ دینا

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے فیصلوں اور حوالوں کا حکم

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
Related Topics متعلقه موضوعات