انفارمیشن ٹیکنالوجی

مشہور شخصیات سے متعلق معلومات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے کمائی کرنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
71000
| تاریخ :
2024-02-18
جدید فقہی مسائل / ٹیکنالوجی / انفارمیشن ٹیکنالوجی

مشہور شخصیات سے متعلق معلومات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے کمائی کرنا جائز ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!
میں نے ایک یوٹیوب چینل بنانے کا سوچا ہے جس میں مشہور شخصیات کی حالاتِ زندگی پر بات ہوگی ۔ اول تو آپ میری رہنمائی فرمائیں کہ اس کام میں کیا جائز ہے اور کیا ناجائز ہے ؟ دوم یہ کہ حالاتِ زندگی پر اگر بات کی جائے تو اکثر اس میں اس شخص کی بیوی ، بہن ، اور والدہ کا تذکرہ ہوسکتا ہے، تو دیڈیو ایڈیٹنگ میں ان کی تصاویر لگا سکتے ہیں؟ جبکہ ان کی تصاویر پہلے سے ہی ان کی مرضی سے سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ اسی طرح غیر مسلم خاتون کی تصاویر کے کیا احکام ہیں؟ جزاکم اللہ خیراً ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ یوٹیوب پر چینل بناکر اس میں غیر شرعی امور ( میوزک فحش مواد اور عورتوں کی تصاویر وغیرہ ) سے پاک ویڈیوز اپلوڈ کرنا جائز اور درست ہے، اگرچہ وہ مشہور شخصیات کے حالاتِ زندگی پر کیوں نہ ہوں، مگر ان ویڈیوز پر اشتہار چلاکر اس کے ذریعہ پیسہ کمانے کے متعلق تفصیل یہ ہے کہ جو اشتہارات غیر شرعی امور پر مشتمل نہ ہوں ، اور نہ ہی ان کے ذریعہ کسی حرام پروڈکٹ یا عمل کی تشہیر ہو تی ہو تو اس طرح کی ویڈیوز پر ایسے اشتہارات چلانے اور اس کے ذریعہ حاصل شدہ کمائی کو بھی استعمال میں لانے کی اجازت ہے ، البتہ جو اشتہارات غیر شرعی امور پر مشتمل ہوں، یا ان کے ذریعہ کسی حرام پروڈکٹ کی تشہیر ہوتی ہو ، یا وہ پروڈکٹ حلال تو ہو، لیکن اس کی تشہیر میں کسی میوزک یا عورت کی تصاویر استعمال کی ہو ، تو ایسی صورت میں ایسی ویڈیوز پر اپنے اختیارسے ایسے اشتہار چلانا جائز نہیں ، اور ایسی صورت میں ان اشتہارات کے ذریعہ حاصل شدہ کمائی کو اپنے استعمال میں لانا بھی درست نہیں ۔ البتہ اگر کوئی یوٹیوب پر غیر شرعی امور پر مشتمل اشتہارات روکنے کے لئے اپنی تمام ممکنہ تدابیر اختیار کرلے، اور اس کے باوجود بھی یوٹیوب کی طرف سے ویڈیوز پر غیر شرعی امور پر مشتمل اشتہارات چلائے جاتے ہوں ، تو ایسی صورت میں امید ہے کہ یوٹیوب پر چینل بنانے والا اس گناہ میں شریک نہ ہوگا ۔ تاہم ایسی صورت میں بھی ”ایڈز ریوویو سینٹر “ کے ذریعہ تمام تفصیلات معلوم کرکے غیر شرعی اشتہارات کے ذریعہ حاصل شدہ آمدنی کو اپنے استعمال میں لانے کے بجائے صدقہ کرنا چاہیے، تاہم اگر اس کے باوجود بھی غیر شرعی اشتہارات کے ذریعہ حاصل شدہ آمدنی کی مکمل تمیز نہ ہوسکے تو غالب گمان کے مطابق کچھ رقم صدقہ کرنا چاہیئے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں بھی سائلہ کو ان تمام امور کو مد نظر رکھ کر یوٹیوب چینل بنانے کی گنجائش ہوگی ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71000کی تصدیق کریں
0     75
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فری لانسنگ (Free Lancing) کاروبارکا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انفارمیشن ٹیکنالوجی 3
  • زونگ فرنچائز کی بزنس کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • گیم بنانا - ویڈیو گیمز بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • سافٹ ویئر انجینئر کی آئی ٹی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • چوری شدہ سافٹ وئیر استعمال کرنا - Pirated Softwares

    یونیکوڈ   اسکین   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • مختلف ویب سائٹ پر فری لانسنگ(Freelancing) کا کام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • نیٹ کا غلط استعمال کرنے والے کو انٹرنیٹ کنکشن دینا

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • دورِ حاضر میں ، حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے کی ضرورت کی بناء پر ، گھر میں ،ٹی وی رکھنا

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • دینی مجالس کی ویڈیو بنانا

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • ایسا سافٹ ویئر بنانا جس کو جائز و ناجائز دونوں طرح کے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہو

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 3
  • گیسٹ بلاگنگ اور گیسٹ پوسٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 1
  • سوفٹ ویئر انجینئر کے لیےایسے کمپنی میں کام کرنا جو موبائل گیمز بناتی ہواور آن لائن حل مہیا کر کے کرایہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • آنلائن پڑھانے کیلئے لڑکی کا نقاب کے ساتھ تصویر اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 1
  • کیا ویب کیم کا استعمال جائز ہے؟

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • انٹرنیٹ پر" ویب کیم" کا استعمال جائز ہے؟

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • ملٹی میڈیا کے شعبے میں کام اور اس میں ٹیکنیکل مسائل کی دیکھ بال کرنے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • اسلام 360 ایپ کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • مالک کی اجازت کے بغیر سافٹ ویئر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • بغیر اجازت سافٹ وئیر استعمال کرکے کفارہ دینا

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • مشہور شخصیات سے متعلق معلومات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے کمائی کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے فیصلوں اور حوالوں کا حکم

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • انشورنس کمپنی کیلئے آۓ آئی بوٹس تیار کرنا اور اس کی آمدن

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
  • ویب ڈویلپمنٹ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور ڈیٹا اینالسٹ کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انفارمیشن ٹیکنالوجی 0
Related Topics متعلقه موضوعات