السلام علیکم!
میں سافٹ ویئر تیار کر رہا ہوں جس میں مختلف معاشرتی پس منظر رکھنے والے لوگوں کو ان کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت ہے ، کچھ غیر مسلم خواتین اپنی ویڈیوز میں محتشم لباس نہیں پہنتیں , البتہ بہت سے صارف مددگار مواد فراہم کرتے ہیں , میں راہنمائی چاہتا ہوں کہ کیا یہ جائز ہے یا ناجائز اور کیا میں سافٹ ویئر کی ترقی جاری رکھوں یا اس کو روک دوں ؟
واضح ہو کہ ایسا سافٹ وئیر بنانا جو ناجائز کاموں کے ساتھ خاص نہ ہو ، بلکہ اس کا جائز استعمال بھی ممکن ہو ،اور سافٹ وئیر بنانے والے کی طرف سے ناجائز کاموں میں معاونت مقصود نہ ہو ،تو ایسے سافٹ وئیر بنانے کی گنجائش ہے ،جبکہ اس کو ناجائز کاموں میں استعمال کرنے کی صورت میں استعمال کرنے والےخود گناہ گار ہوں گے ، لہذا سائل بھی اگر اسی طرح کا سافٹ وئیر بنائے تو اس کی گنجائش ہے ، البتہ اگر فحش اور غیر شرعی تصاو یر اور و یڈیو ز وغیرہ لگانے سے منع کرنا ممکن ہو اور یہ بات وہ قواعد وضوابط میں شامل کردے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔
کما فی فقہ البیوع : بیع الاشیاء الیه و فیه تفصیل فان المبیع مما یتمحض استخدامه فی عقد محرم شرعاً ، مثل برنامج الحاسوب الذی صمم للعملیات الربویة خاصة ، فان بیعه حرام للبنک و غیرہ ، و کذلک بیع الحاسوب بقصد ان یستخدم فی ضبط العملیات المحرمة او بتصریح ذلک فی العقد , اما بیع الاشیاء التی لیس لھا علاقة مباشرۃ بالعملیات المحرمة ، مثل السیارات او المفروشات فلیس حراماً و ذلک لانھا لا یتمحض استخدامھا فی عمل محظور اھ (2ظ1063)۔
و فیہ ایضاً : الاعانة علی المعصیة حرام مطلقاً بنص القرآن اعنی قوله تعالی و لا تعاونوا علی الاثم و العدوان(المائدہ:2) و قوله تعالی فلن اکون ظھیراً للمجرمین (القصص:17) و لکن الاعانۃ حقیقۃ ھی ما قامت المعصیة بعین فعل المعین و لا یتحقق الا بنیة الاعانة اوالتصریح بھا الخ (1/192)۔