شرکت و مضاربت

سافٹ وئیر کمپنی میں شراکت اور پھر اختتامِ شراکت پر تقسیمِ حصص کا طریقہ کار

فتوی نمبر :
70945
| تاریخ :
2024-02-15
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

سافٹ وئیر کمپنی میں شراکت اور پھر اختتامِ شراکت پر تقسیمِ حصص کا طریقہ کار

ایک مسئلہ جس میں رہنمائی درکار ہے،وہ یہ کہ تین شرکاء نے ایک سوفٹ وئیر کمپنی کی بنیاد رکھی،اب وہ کمپنی کافی شہرت پاچکی ہے،اب شرکاء عقدِشرکت ختم کرنا چاہیں تو کمپنی کا نام اوراس کا ڈیٹا ویب سائٹ وغیرہ کی تقسیم کی کیا صورت ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں شرکاء کے درمیان موجود اموال مشترکہ (کمپنی کانام،ڈیٹا،ویب سائٹ،وغیرہ)کو چونکہ تجار کے عرف میں باقاعدہ مال کی حیثیت حاصل ہے،لیکن اس کیفیت میں یہ قابل تقسیم نہیں ہے،بلکہ اس کی قیمت لگاکر ہی اس کی مالیت آپس میں تقسیم کی جاسکتی ہے،اس لئے تمام شرکاء اس کی مارکیٹ ریٹ کے مطابق کسی ایک بندے کو حوالہ کرکے اپنے حصہ کی قیمت وصول کرسکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی فتاوی قاضیخان: والعبد الواحد والدابۃ الواحدۃ یباع ویقسم ثمنھا لأنھا لا تحتمل القسمۃ وکذلک کل مایکون فی تبعیضہ ضرر الخ(ج3 ص150 کتاب القسمۃ قاضیخان علی ھامش الھندیۃ ط: ماجدیۃ)۔
وفی بحوث فی قضایا فقھیۃ معاصرۃ: ویبدو لھذا العبد الضعیف عفا اللہ عنہ:انّ حق الاسم التجاری (الی قولہ) فینبغی ان یجوز الاعتیاض عنہ علی وجہ البیع أیضاً ولاشک ان للعرف العام مجالا فی ادراج بعض الاشیاء فی الاعیان الخ(ج1 ص113 بیع الحقوق المجردۃ ط: دارالعلوم کراتشی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70945کی تصدیق کریں
0     625
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات