رضاعت

رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
70363
| تاریخ :
2024-01-17
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / رضاعت

رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

السلام علیکم !کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زینب کو مدتِ رضاعت میں ہندہ نے ایک بار اپنا دودھ پلایا اور یہ بات سارے خاندان والوں کو پتہ ہے ، اب زینب کے گھر والوں نے زینب کا نکاح ہندہ کے سگے بیٹے سے کروا دیا ہے، نکاح رجسٹر بھی ہو گیا ہے، لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی۔ حکم ِشرعی سے آگاہ فرما دیں۔ جزاک اللہ خیرا!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ کا بیان اگر واقعۃ درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس طور پر کہ ہندہ نے مدتِ رضاعت میں زینب کو دودھ پلایا ہو اور اس پر شرعی شہادت موجود ہو یا یہ بات خاندان میں اس قدر مشہور ہو کہ اس کا انکار ممکن نہ ہو ،تو ایسی صورت میں مدتِ رضاعت میں دودھ پلانے کی وجہ سے حرمتِ رضاعت ثابت ہو کر مسماۃ ہندہ کی تمام اولاد زینب کے رضاعی بھائی بہن بن چکے ہیں ، اور جس طرح حقیقی بھائی بہن کا باہم عقدِ نکاح جائز نہیں ، اسی طرح رضاعی بھائی بہن کا نکاح بھی جائز نہیں ، لہٰذا زینب کا ہندہ کے سگے بیٹے سے کیا ہوا نکاح شرعاً درست نہیں ، بلکہ ناجائز و حرام ہے ، اگرچہ قانونی طور پر یہ رجسٹرڈ بھی ہوا ہے ، لہٰذا گھر والوں پر لازم ہے کہ اس رشتہ کو جلد از جلد ختم کروائیں ، تاکہ بعد میں حرام میں مبتلا ہونے سے بچا جاسکے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم: عن عائشۃ قالت: قال لی رسول اللہ ﷺ"یحرم من الرضاعۃ ما یحرم من الولادۃ " اھ ( کتاب الرضاعۃ صـــ 593 رقم الحدیث : 1444 ط : مؤسسۃ الرسالۃ ) ۔
و فی الھندیۃ: یحرم علی الرضیع ابواہ من الرضاع و اصولھما و فروعھما من النسب و الرضاع جمیعاً الخ ( کتاب الرضاعۃ ، ج 1 صـــ 343 ط : ماجدیہ ) ۔ واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 70363کی تصدیق کریں
0     1223
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت نے شیرخوار بچے کے منہ میں پستان دیا پھر اس کا کہنا کہ بچے نے دودھ نہیں پیا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بچی کا بڑی عمر کی عورت کی چھاتی منہ میں لینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بیٹے کی بہن سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 1
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نیت اور قصد کے بغیر دودھ منہ میں جانے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بھانجی کو دودھ پلانے کے بعد اپنے کسی بھی بیٹے سے اس کا نکاح کرانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس لڑکے کے بھائیوں نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی بیٹی سے مذکور لڑکے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا چمچہ وغیرہ کے ذریعے دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعت کے متعلق شک کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • چودہ سال کی بچی کو دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • شک کی بناء پر حرمت رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • ایک مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا ممانی کا دودھ پینے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لےپالک بچی کو بھتیجی سے دودھ پلواکر محرم بنانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت کا چھاتیوں میں دودھ نہ ہو نے کے دعوی کے بعد بچوں کا آپس میں رشتہ کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات