رضاعت

دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
69884
| تاریخ :
2023-12-21
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / رضاعت

دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میرے بیٹے مسمیٰ ثقلین نے میری والدہ کا دودھ پیا ہے ، تو کیا میرے بیٹے کانکاح میری بھانجی کے ساتھ جائز ہے یانہیں؟ اگر نہیں تو اور کس کس کے ساتھ ناجائز ہے اور کس کے ساتھ جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے بیٹے مسمیٰ ثقلین نے جب مدتِ رضاعت میں اپنی دادی (سائل کی والدہ) کا دودھ پیا تو وہ اپنی دادی کا رضاعی بیٹا اور اپنے تمام چچاؤں اور پھوپھیوں کا رضاعی بھائی بن چکا ہے، چنانچہ مسمیٰ ثقلین کی چچازار اور پھوپھی زاد بیٹیاں اس کی رضاعی بھتیجیاں اور بھانجیاں بن چکی ہے، اور جس طرح حقیقی بھانجیوں ، بھتیجیوں کے ساتھ نکاح جائز نہیں اسی طرح رضاعی بھانجیوں ، بھتیجیوں کے ساتھ بھی ناجائز اور حرام ہے ،
لہذا سائل کے مذکور بیٹے ثقلین کا اپنی پھوپھی زاد اور چچا زاد بیٹیوں (سائل کی بھتیجیوں اور بھانجیوں) کے ساتھ نکاح شرعاً جائز نہیں ، جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: حُرِّمَتْ عَلَیْكُمْ اُمَّهٰتُكُمْ وَ بَنٰتُكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ وَ عَمّٰتُكُمْ وَ خٰلٰتُكُمْ وَ بَنٰتُ الْاَخِ وَ بَنٰتُ الْاُخْتِ وَ اُمَّهٰتُكُمُ الّٰتِیْۤ اَرْضَعْنَكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ مِّنَ الرَّضَاعَةِ ۔۔الخ(سورة النسآء - آیت 23)۔
و فی سنن ابن ماجه: عن عائشةؓ قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب(1 /623)۔
و فی الدر المختار : حرم (الكل) مما مر تحريمه نسبا، ومصاهرة (رضاعا) إلا ما استثني في بابه. (قوله: نسبا) تمييز عن نسبة تحريم للضمير المضاف إليه، وكذا قوله: مصاهرة، وقوله: رضاعا تمييز عن نسبة تحريم إلى الكل، يعني يحرم من الرضاع أصوله وفروعه وفروع أبويه وفروعهم، وكذا فروع أجداده وجداته الصلبيون، وفروع زوجته وأصولها وفروع زوجها وأصوله وحلائل أصوله وفروعه الخ(3/ 31)۔
و فی الهندية: يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا الخ(1/ 343)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69884کی تصدیق کریں
0     1451
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت نے شیرخوار بچے کے منہ میں پستان دیا پھر اس کا کہنا کہ بچے نے دودھ نہیں پیا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بچی کا بڑی عمر کی عورت کی چھاتی منہ میں لینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بیٹے کی بہن سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 1
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نیت اور قصد کے بغیر دودھ منہ میں جانے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بھانجی کو دودھ پلانے کے بعد اپنے کسی بھی بیٹے سے اس کا نکاح کرانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس لڑکے کے بھائیوں نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی بیٹی سے مذکور لڑکے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا چمچہ وغیرہ کے ذریعے دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعت کے متعلق شک کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • چودہ سال کی بچی کو دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • شک کی بناء پر حرمت رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • ایک مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا ممانی کا دودھ پینے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لےپالک بچی کو بھتیجی سے دودھ پلواکر محرم بنانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت کا چھاتیوں میں دودھ نہ ہو نے کے دعوی کے بعد بچوں کا آپس میں رشتہ کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات