توحید

توحید بالصفات

فتوی نمبر :
6984
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / توحید

توحید بالصفات

السلام علیکم!
توحید بالصفات سے کیا مراد ہے؟
۱۔ اس کے حق میں قرآن کی کوئی آیت کا حوالہ دیں۔ آیت کا حوالہ اور ترجمہ بھی بتائیں۔
۲۔ توحید بالصفات کے حق میں احادیث ترجمہ کے ساتھ بتائیں۔
۳۔ توحید پر کسی اچھی کتاب کا نام ، مصنف کے ساتھ بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

توحید بالصفات کا مطلب یہ ہے جس طرح اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں یکتا ہے، اسی طرح اس کی صفات مثلاً قدرت، علم، سمع، بصر، رزق دینے، اولاد دینے، موت وحیات کا مالک ہونے، نفع ونقصان، عزت وذلت دینے اور تحریم و تحلیل وغیرہ میں اس کو یکتا مانا جائے اور مخلوق میں سے کسی کے لیے اِن صفات کو اللہ جیسی تسلیم نہ کیا جائے۔
توحید بالصفات کے بارے میں قرآن مجید میں متعدد آیات مذکور ہیں، یہاں پر بطورِ نمونہ صرف ایک آیت ذکر کی جاتی ہے، جس میں باری تعالیٰ نے اپنی چند صفات ذکر کر کے فرمایا کہ کیاتمہارے شرکاء میں سے بھی کوئی ایسا ہےجو ان کاموں میں سے کوئی کام کر دکھائے۔
قال اللہ تعالیٰ: ﴿اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ هَلْ مِنْ شُرَكَائِكُمْ مَنْ يَفْعَلُ مِنْ ذَلِكُمْ مِنْ شَيْءٍ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ﴾ (الروم: 40)
’’اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا، پھر اس نے تمہیں رزق دیا، پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے، پھر تمہیں زندہ کرے گا۔ جن کو تم نے اللہ کا شریک مانا ہوا ہے، کیا ان میں سے کوئی ہے جو ان میں سے کوئی کام کرتا ہو؟ پاک ہے وہ اور بہت بالا وبرتر اس شرک سے جس کا ارتکاب یہ لوگ کرتے ہیں‘‘۔ (آسان ترجمہ قرآن)
ایسے ہی احادیثِ طبیہ میں سے بھی ایک حدیث پاک ملاحظہ ہو:
و فی صحيح البخاري: عن محمد بن عمرو بن حلحلة الدؤلي(إلی قوله) فسمعت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يخطب الناس في ذلك على منبره هذا (إلی قوله) وإني لست أحرم حلالا ولا أحل حراما الخ(4/ 83)
ترجمہ: مسوربن مخزمہ نے کہا۔۔۔ میں نے رسول اللہﷺ کو اس منبر پر لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے سنا آپﷺ فرما رہے تھے، میں نہ تو کسی حلال کو حرام کرتا ہوں اور نہ حرام کو حلال‘‘۔
توحید سے متعلق کتاب ’’توحید اور شرک کی حقیقت‘‘ مؤلفہ مولانا سید نور الحسن شاہ بخاری کا مطالعہ ان شاء اللہ مفید ہوگا۔والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طاہر یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 6984کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • یا رسول اللہ کہنا کیسا ہے ؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   توحید 0
  • اللہ تعالیٰ کیلئے (اوپر والا) کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   توحید 0
  • توحید بالصفات

    یونیکوڈ   اسکین   توحید 0
  • عذاب قبر سے متعلق عقیدہ - کیا عذاب قبر برحق ہے؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • ’’لو نجٰی أحد من عذاب القبر لنجٰی سعد بن معاذ‘‘ حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   توحید 2
  • عذاب قبر برحق ہے - عالم برزخ کہاں ہے ؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • حیات انبیاء و اولیاء

    یونیکوڈ   توحید 0
  • وسیلہ کی حقیقت اور اس کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   توحید 0
  • عذابِ قبر

    یونیکوڈ   توحید 0
  • اس کائنات کا خالق اللہ ہے، تو دیگر کائنات کا خالق کون؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • قبر مبارک میں حضور پر نور ﷺ کی حیات

    یونیکوڈ   توحید 0
  • عذابِ قبر حق ہے

    یونیکوڈ   توحید 0
  • قبر میں صرف روح کو عذاب دیا جاتا ہے یا جسم کو بھی

    یونیکوڈ   توحید 1
  • کلام اللہ صوت اور حروف سے منزہ ہےیا نہیں؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کیا اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ صفات کی بھی عبادت مطلوب ہے ؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • وجود باری تعالیٰ کے بارے میں شک پیدا ہونا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • صفاتِ باری تعالی کے بارے میں درست اور صحیح موقف

    یونیکوڈ   توحید 0
  • ’’میں اللہ کو نہیں مانتا’’ اور ہاں میں مسلمان نہیں ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   توحید 1
  • عام روز مرہ کے کاموں میں کسی سے مدد مانگنا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • معمولی باتوں پر اللہ کا واسطہ دینا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کسی چیز پر اللہ کا یا کسی اور مذہب کا نام ظاہر ہوجانا، کیا اس مذہب کے حقانیت پر ہونے کی دلیل مان سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   توحید 0
Related Topics متعلقه موضوعات