توحید

عام روز مرہ کے کاموں میں کسی سے مدد مانگنا

فتوی نمبر :
64822
| تاریخ :
2023-05-25
عقائد / ایمان و کفر / توحید

عام روز مرہ کے کاموں میں کسی سے مدد مانگنا

السلام علیکم! میں نے ڈاکٹر اسرار صاحب کا لیکچر سنا کہ اللہ کے سوا کسی سے مدد مانگنا شرک ہے لیکن ایک بار ہم مانگ سکتے ہیں، مجھے اسکی سمجھ نہیں آ رہی , کیونکہ آج ہمیں خاص طور پر اس وقت کئی بار مدد کی ضرورت ہوتی ہے جب کسی کا عدالتوں میں کوئی کیس ہوتا ہے۔

دوسرا سوال یہ ہے کہ کسی غیر مسلم دوست سےسپورٹ یا مدد لینا اسلام کی رو کے خلاف ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے ڈاکٹر اسرار صاحب کے جس لیکچر کا حوالہ دیا ہے اُسکے متعلق ہمیں علم نہیں، اس لئے اُسکے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا، تاہم وہ کام جو انسان کے اختیار میں ہو (جیساکہ روز مرہ کے کام کاج ہوتے ہیں) اس میں انسانوں سے مدد اور تعاون مانگنا شرک نہیں بلکہ بلا شبہ جائز اور درست ہے، اسی طرح اگر اسلام کو نقصان اور کفر کو تقویت ملنے کا اندیشہ نہ ہو تو روز مرہ کے کاموں میں غیر مسلم شخص سے بھی مدد لی جا سکتی ہے، تاہم ما فوق الاسباب امور میں کسی انسان کو مددگار سمجھ کر اُس سے مدد مانگنا شرک ہے جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ : وَ لَا تَدْعُ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُكَ وَ لَا يَضُرُّكَ فَإِنْ فَعَلْتَ فَإِنَّكَ إِذًا مِنَ الظَّالِمِينَ۔ (يونس: 106)۔
و فیه ایضاً : لَهُ دَعْوَةُ الْحَقِّ وَ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ لَا يَسْتَجِيبُونَ لَهُمْ بِشَيْءٍ إِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّيْهِ إِلَى الْمَاءِ لِيَبْلُغَ فَاهُ وَ مَا هُوَ بِبَالِغِهِ وَ مَا دُعَاءُ الْكَافِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَالٍ۔ (الرعد: 14)۔
و فی شرح العقيدة الطحاوية : (إن الله واحد لا شريك له) هذا هو ما نقوله و ما نعتقده في وحدانيۃ الله تعالى(إلی قوله)(إن الله واحد) هو واحد ، و الوحدة تنافي الشريك ، و لهذا أكدها بقوله : (لا شريك له)، فهو متفرد عن الشركاء ، فهو الربُ و لا ربَ غيره ، فهو ربُ كلِ شيء ، فهو واحد في ربوبيته في أفعاله ، فلا خالق و لا رازق و لا مدبر لهذا الوجود سواه ، و هو واحد في إلهيته فلا إله غيره ، و لا شريك له ، و لا معبود بحق سواه ، و هو واحد في أسمائه و صفاته ، فلا شبيه له في شيء من صفاته و أفعاله۔اھ (ص: 22)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64822کی تصدیق کریں
0     990
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • یا رسول اللہ کہنا کیسا ہے ؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   توحید 0
  • اللہ تعالیٰ کیلئے (اوپر والا) کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   توحید 0
  • توحید بالصفات

    یونیکوڈ   اسکین   توحید 0
  • عذاب قبر سے متعلق عقیدہ - کیا عذاب قبر برحق ہے؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • ’’لو نجٰی أحد من عذاب القبر لنجٰی سعد بن معاذ‘‘ حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   توحید 2
  • عذاب قبر برحق ہے - عالم برزخ کہاں ہے ؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • حیات انبیاء و اولیاء

    یونیکوڈ   توحید 0
  • وسیلہ کی حقیقت اور اس کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   توحید 0
  • عذابِ قبر

    یونیکوڈ   توحید 0
  • اس کائنات کا خالق اللہ ہے، تو دیگر کائنات کا خالق کون؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • قبر مبارک میں حضور پر نور ﷺ کی حیات

    یونیکوڈ   توحید 0
  • عذابِ قبر حق ہے

    یونیکوڈ   توحید 0
  • قبر میں صرف روح کو عذاب دیا جاتا ہے یا جسم کو بھی

    یونیکوڈ   توحید 1
  • کلام اللہ صوت اور حروف سے منزہ ہےیا نہیں؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کیا اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ صفات کی بھی عبادت مطلوب ہے ؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • وجود باری تعالیٰ کے بارے میں شک پیدا ہونا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • صفاتِ باری تعالی کے بارے میں درست اور صحیح موقف

    یونیکوڈ   توحید 0
  • ’’میں اللہ کو نہیں مانتا’’ اور ہاں میں مسلمان نہیں ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   توحید 1
  • عام روز مرہ کے کاموں میں کسی سے مدد مانگنا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • معمولی باتوں پر اللہ کا واسطہ دینا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کسی چیز پر اللہ کا یا کسی اور مذہب کا نام ظاہر ہوجانا، کیا اس مذہب کے حقانیت پر ہونے کی دلیل مان سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   توحید 0
Related Topics متعلقه موضوعات