توحید

وجود باری تعالیٰ کے بارے میں شک پیدا ہونا

فتوی نمبر :
35802
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / توحید

وجود باری تعالیٰ کے بارے میں شک پیدا ہونا

کیا خدا موجود ہے؟ پچھلے چار سال سے مسلسل پریشانی اور ذہنی دباؤ میں ہوں، کچھ عرصہ سے اپنے نفس میں اللہ کے بارے میں شک کررہا ہوں، کیا وہ موجود ہے؟ میں نے اسلام کی پیروی کرنے کی بہت کوشش کی ہے، اپنے آپ کو زنا سے محفوظ رکھا، جبکہ مجھے مواقع بھی مل چکے ہیں، پانچ وقت نماز کی کوشش کی، داڑھی رکھنا، غریبوں کی مدد کرنا، اپنے خاندان کی مدد کرنا، اپنے خاندان کو اچھی زندگی دینا، کیونکہ اللہ کہہ رہا ہے تمہاری بہنیں تمہاری سرپرستی میں ہیں، تمہاری ماں تمہاری جنت ہے، لیکن میری ماں کو کیا ہوا کہ وہ غلط راستہ پر گرگئی، قرضہ لیتی ہے اور کبھی کبھار تو میں اس کے بارے میں شک کرتا ہوں کہ وہ کچھ حرام تعلقات رکھتی ہے، میں ان کو بہت اچھا سپورٹ کرتا ہوں، لیکن وہ مجھے اہمیت نہیں دیتی، کبھی تو چاہتا ہوں کہ ان سب سے دور چلا جاؤں، پچھلے چند مہینوں سے میں ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوچکا ہوں، میں اللہ کے بارے میں شک کرنے لگا ہوں، کیا وہ موجود ہے، وہ میری مدد کیوں نہیں کرتا، میں اپنے ارد گرد بہت سے لوگوں کو دیکھتا ہوں جو صحت مند ہیں، خوش ہیں، خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، میری زندگی دن بدن نیچے کیوں آرہی ہے، میں نے میٹرک کے بعد اپنے خاندان کی مدد کیلیے کمائی شروع کی ہے، لیکن اب تک خاندان کا مسئلہ (فیملی ایشو) کام کا مسئلہ، جبکہ میری ایک لڑکی سے شادی ہوئی ہے،کیونکہ میری ماں چاہتی تھی کہ میں اس سے (شادی) کروں، میں نے اس کو ہر چیز دے دی اور وہ ہمیشہ میرے ماں باپ اور بھائی کو ناپسند کرتی ہے اور ہمیشہ ان کی شکایتیں کرتی ہے، میں نے پچھلے سال سے اپنے لیے کپڑے نہیں خریدے اور اس کیلیے ہر چیز خریدتا ہوں جو وہ چاہتی ہے، اللہ میرے ساتھ یہ کیوں کررہا ہے؟ وہ میری مدد کیوں نہیں کرتا؟ وہ میرے خاندان کو درست راستہ کیوں نہیں دکھاتا؟ کیوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یقیناً اللہ موجود ہے اور سائل کے حالات اس کی موجودگی کی دلیل ہے، اس طور پر کہ وہ حالات کو درست کرنے کیلیے کوشش کررہا ہے اور اس کی کوشش کے برعکس ہورہا ہے، یہ اس بات کی علامت ہے کہ کوئی دوسری طاقت ہے جو اس کے ارادوں کے خلاف کررہی ہے اور وہی طاقت اللہ ہے ،اس کے بعد واضح ہو کہ دنیا آزمائش کا گھر ہے، اللہ تبارک و تعالیٰ بعض دفعہ مختلف طریقوں، مثلاً رزق کی تنگی، گھر کی پریشانیوں وغیرہ کےساتھ اپنے بندوں کو آزماتا ہے اور اللہ نے ہر مشکل و تنگی کے بعد خوشحالی اور آسائش کا وعدہ فرمایا ہے اور مصیبت کے وقت صبر کرنے پر اللہ نے بڑے اجر کا بھی وعدہ فرمایا، لہٰذا اگر سائل کو مختلف پریشانیوں کا سامنا ہو تو بجائے اللہ کی رحمت سے ناامید ہونے یا شکوہ کرنے کے اپنے اعمال کی طرف توجہ دے کہ کہیں کچھ غلط تو نہیں کررہا اور ساتھ ساتھ آخرت کے اجر کی امید رکھ کر صبر سے کام لے اور استغفار کی کثرت اور صدقات کا اہتمام بھی کرے ،انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي تفسیر ابن کثیر: تحت قوله تعالی: (یٲیھا الذین آمنوا استعینوا بالصبر والصلاۃ ٳن اللہ مع الصابرین) لما فرغ تعالى من بيان الأمر بالشكر شرع في بيان الصبر، والإرشاد إلى الاستعانة بالصبر والصلاة، فإن العبد إما أن يكون في نعمة فيشكر عليها، أو في نقمة فيصبر عليها؛ كما جاء في الحديث: "عجبا للمؤمن لا يقضي الله له قضاء إلا كان خيرا له: إن أصابته سراء، فشكر، كان خيرا له؛ وإن أصابته ضراء فصبر كان خيرا له".وبين تعالى أن أجود ما يستعان به على تحمل المصائب الصبر والصلاة، كما تقدم في قوله: {واستعينوا بالصبر والصلاة وإنها لكبيرة إلا على الخاشعين} [البقرة: 45] . وفي الحديث كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا حزبه أمر صلى والصبر صبران، فصبر على ترك المحارم والمآثم وصبر على فعل الطاعات والقربات. والثاني أكثر ثوابا لأنه المقصود ، وأما الصبر الثالث وہو الصبر علی المصائب والنوائب فذاک أیضًا واجب کالاستغفار من المعایب۔ (۱/۴۴۶)۔ واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35802کی تصدیق کریں
0     1323
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • یا رسول اللہ کہنا کیسا ہے ؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   توحید 0
  • اللہ تعالیٰ کیلئے (اوپر والا) کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   توحید 0
  • توحید بالصفات

    یونیکوڈ   اسکین   توحید 0
  • عذاب قبر سے متعلق عقیدہ - کیا عذاب قبر برحق ہے؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • ’’لو نجٰی أحد من عذاب القبر لنجٰی سعد بن معاذ‘‘ حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   توحید 2
  • عذاب قبر برحق ہے - عالم برزخ کہاں ہے ؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • حیات انبیاء و اولیاء

    یونیکوڈ   توحید 0
  • وسیلہ کی حقیقت اور اس کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   توحید 0
  • عذابِ قبر

    یونیکوڈ   توحید 0
  • اس کائنات کا خالق اللہ ہے، تو دیگر کائنات کا خالق کون؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • قبر مبارک میں حضور پر نور ﷺ کی حیات

    یونیکوڈ   توحید 0
  • عذابِ قبر حق ہے

    یونیکوڈ   توحید 0
  • قبر میں صرف روح کو عذاب دیا جاتا ہے یا جسم کو بھی

    یونیکوڈ   توحید 1
  • کلام اللہ صوت اور حروف سے منزہ ہےیا نہیں؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کیا اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ صفات کی بھی عبادت مطلوب ہے ؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • وجود باری تعالیٰ کے بارے میں شک پیدا ہونا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • صفاتِ باری تعالی کے بارے میں درست اور صحیح موقف

    یونیکوڈ   توحید 0
  • ’’میں اللہ کو نہیں مانتا’’ اور ہاں میں مسلمان نہیں ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   توحید 1
  • عام روز مرہ کے کاموں میں کسی سے مدد مانگنا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • معمولی باتوں پر اللہ کا واسطہ دینا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کسی چیز پر اللہ کا یا کسی اور مذہب کا نام ظاہر ہوجانا، کیا اس مذہب کے حقانیت پر ہونے کی دلیل مان سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   توحید 0
Related Topics متعلقه موضوعات