اس بات میں کیا حقیقت ہے کہ اللہ کا کلام زیادہ مقدار یا خاص مقدار میں پڑھنے سے انسان کو نورانی طور پر نقصان کا سامنا ہوتا ہے، مثلاً: آیات کریمہ بہت گرم ہوتی ہے، درود پاک کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے، استغفار کی کثرت دماغ کو خشک کردیتی ہے، اور سورۂ یٰسین کی خاص مقدار سے انسان کو قابو کیا جاسکتا ہے؟
سوال میں ذکر کردہ باتیں کسی مستند حدیث سے ثابت نہیں، بلکہ لوگوں کی طبیعت یا تجربہ کی بنیاد پر اس کا وقوع پذیر ہونا ممکن ہے، اس لئے اس طرح باتوں کی نشر و اشاعت سے اجتناب لازم ہے۔
کما فی صحیح المسلم: عن أبی ھریرۃ، أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم قال: "من صلی علی واحدۃ صلی اللہ علیہ عشرا"(ج 1، ص 306، رقم الحدیث 409)۔
و فی سنن ابن ماجہ: عن عبد اللہ بن بسر یقول: قال النبی صلی اللہ علیہ و سلم "طوبی لمن وجد فی صحیفتہ استغفارا کثیرا"(ج 2، ص 1254، رقم الحدیث 3818)۔
و فی سنن الترمذی: عن أنس، قال: قاال النبی صلی اللہ علیہ و سلم: إن لکل شئ قلبا، و قلب القرآن یٰس، و من قرأ یس کتب اللہ لہ بقراءتھا قراءۃ القرآن عشر مرات (ج 5، ص 12، رقم الحدیث 2887)۔
کسی چیز پر اللہ کا یا کسی اور مذہب کا نام ظاہر ہوجانا، کیا اس مذہب کے حقانیت پر ہونے کی دلیل مان سکتے ہیں؟
یونیکوڈ توحید 0