کسی درخت پر ، انڈے پر یا کسی گوشت پر یا کسی بھی جگہ اللہ کا نام آجانا , اس طرح (3T) آجانا جو کہ ہندو مذہب میں ہے۔ شاید ایشوریا بھگوان مراد ہے یہ بھی تو مختلف جگہوں پر مثلاً چاول پر کھال وغیرہ پر ظاہر ہو جاتا ہے ہندو اس کو اسی طرح سچ مانتے ہیں جس طرح ہم مسلمان اللہ کے نام آجانے کو مانتے ہیں ۔ توہم میں اور ان میں کیا فرق ہوا؟ کیا حضور ﷺ کے معجزات ان کے جانے کے ساتھ ہی اٹھا لیے گئے ؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
درخت، انڈے، گوشت، اور کھال وغیرہ چیزوں پر کسی کا نام ظاہر ہو جانے سے متعلقہ مذہب حق نہیں ہو جاتا، بلکہ مذہب کے حق ہونے کے لیے واضح عقلی و نقلی دلائل کا پایا جانا ضروری ہے, لہذا جب دلائل سے کسی مذہب کی حقانیت واضح ہو جائے, اور اس کے بعد مذکورہ بالا اشیاء پر اللہ تعالیٰ کا نام ظاہر ہو تو مسلمانوں کے لیے قلبی خوشی کا ذریعہ ہے۔ جبکہ کسی مذہب کے باطل ہونے کے باوجود اس طرح چیزوں کا دکھائی دینا حقانیت کی دلیل نہیں، بلکہ محض اتفاقی امر یا استدراج ہے۔
جہاں تک معجزاتِ نبوی کا تعلق ہے تو وہ آپﷺ کی وفات کے ساتھ ختم نہیں ہوئے، بلکہ آج بھی قرآن کی صورت میں اور آپ ﷺ کی پیشین گوئیوں کے درست ہونے وغیرہ کی صورت میں وقتا فوقتا ظہور پذیر ہوتے رہتے ہیں۔
کسی چیز پر اللہ کا یا کسی اور مذہب کا نام ظاہر ہوجانا، کیا اس مذہب کے حقانیت پر ہونے کی دلیل مان سکتے ہیں؟
یونیکوڈ توحید 0