حجاب کے آداب و احکام

رضاعی ساس سے پردہ لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
69838
| تاریخ :
2023-12-19
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / حجاب کے آداب و احکام

رضاعی ساس سے پردہ لازم ہوگا؟

السلام علیکم! جناب مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ میری بیوی کی پھوپھی نے میری بیوی کو دودھ پلایا ہے ، یعنی اُسکی رضاعی ماں ہے ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا میری بیوی کی رضاعی ماں سے میرے لئے شرعی پردہ کرنا لازم ہے یا نہیں ؟
میرے سسر نے دوسری شادی کی ہے ، تو اُنکی دوسری بیوی بھی میری ساس بنتی ہے یا نہیں ؟ شریعت کی رو سے جواب عنایت فرمائیں! جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس طرح حقیقی ساس سے شرعاً پردہ لازم نہیں ، اسی طرح رضاعی ساس سے بھی پردہ لازم نہیں ، لہذا سائل کیلئے اپنی بیوی کی پھوپھی (رضاعی ساس) سے پردہ لازم نہیں۔
جبکہ سوتیلی ساس محارم میں شامل نہیں ، بلکہ اس سے شرعاً پردہ لازم ہے ، لہذا سائل کیلئے اپنی سوتیلی ساس (بیوی کی سوتیلی ماں) سے شرعاً پردہ لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن ابن ماجه : عن عائشةؓ قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب۔الحدیث (1/623)۔
فی بدائع الصنائع : و يجوز الجمع بين امرأة و بنت زوج كان لها من قبل ، أو بين امرأة و زوجة كانت لأبيها و هما واحد ؛ لأنه لا رحم بينهما فلم يوجد الجمع بين ذواتي رحم۔اھ (2/263)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69838کی تصدیق کریں
0     1395
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • کوئی نامحرم بزرگ کسی رشتہ دارلڑکی کے سرپر ہاتھ رکھ سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خواتین کی تصاویر والے ریکارڈ شدہ لیکچر سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • یوٹیوب پر عورت کا اپنی آواز میں ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • شوہر کے چاچا اور ماموں محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جینز، میکسی یا ٹراؤزر پر اوپر سے عبایا پہن لے تو کیا یہ شرعی پردہ ہوگا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کیلئے آنکھوں کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کیا عورت کا اجنبی مرد کو دیکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شرعی پردہ سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • بوقتِ ضرورت مستورات کا ٹوپی والے برقعے میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 3
  • رضاعی ساس سے پردہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • گھر والوں کے کہنے پر غیر محرم کو چہرہ دکھانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 1
  • آدھے چہرے کا نقاب کرنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لیڈیز ڈاکٹر کا مرد ڈاکٹروں کے ساتھ کام کرنا درست ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شوہر کی اطاعت میں حجاب نہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کسی خاتون کا لڑکوں کے سامنے بغیر حجاب کے لیکچر دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شوہر کا بیوی کو اسٹیج پر گلے لگانا اور بوسہ دینے دینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • ذہنی بیمار بچہ سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لڑکی کا تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہاسٹل میں رہنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کا پردہ کرتے وقت پیشانی کھلی رکھنااور چہرہ کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • باہر ممالک میں حجاب پر پابندی ہونےکی صورت میں حجاب کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 2
  • طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے چہرہ کا پردہ ترک کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات