حجاب کے آداب و احکام

مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم

فتوی نمبر :
69826
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / حجاب کے آداب و احکام

مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم

السلام علیکم ! میں ایک میل نرس ہوں اور میں ایک گورنمنٹ ہسپتال میں نرس کے طور پر کام کررہا ہوں ، ہمارے پاس فیمیل مریض بھی آتی ہیں ، ان کو دیکھنے یا ان کو کسی بھی پروسیجر کے لئے ہاتھ لگانا کیسا ہے ؟ اور ہمارےپاس فیمیل نرسنگ طالبات بھی آتی ہیں ، ان کو سیکھانے کے لیے دیکھنا کیسا ہے؟ کیونکہ بعض اوقات غلط خیال بھی ذہن میں آجاتا ہے اور ان سے ٹچ ہونا کیساہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عام حالات میں تو اولًا خواتین کا ایسے علاج و معالجہ کی خاطر جس میں شرعی پردہ باقی نہ رہنے کا اندیشہ ہو کسی مرد ڈاکٹر کے پاس جانا درست نہیں ، بلکہ کسی لیڈی ڈاکٹر کے پاس جانے کا اہتمام کرنا چاہئیے ،تاہم اگر کسی سرکاری ادارہ میں اس طرح کے کیسز آتے ہوں، تو وہاں مرد ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ خواتین ڈاکٹر کا بھی انتظام ہونا چاہیئے ،تاکہ کسی قسم کے خلاف شرع امور کا ارتکاب نہ ہو، لیکن اس سب کے باوجود اگر سائل کے پاس خواتین مریض آتی ہوں ، تو علاج و معالجہ کے دوران بلاشہوت بقدر ضرورت انہیں دیکھنے اور جسم کو ہاتھ لگانے کی اجازت ہوگی ، جبکہ پڑھنے والی طالبات کو سمجھانے کی غرض سے ان کی طرف دیکھنے کی گنجائش ہے ، لیکن ان کو دیکھتے ہوئے دانستہ طور پر دل میں غلط خیالات اور تصورات کو جگہ دینا اور اس بارے میں مسلسل سوچتے رہنا شرعاً درست نہیں اور پڑھنے والی طالبات کو بھی چاہیئے کہ شرعی پردے کا خیال رکھے تاکہ ممکنہ فتنے سے حفاظت ہو سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: فإن خاف الشهوة أوشك امتنع النظر مقيدة بعدم الشهدة والافحرام وهذا في زمانهم، وأما في زماننا فمنع من الشابة إلا النظر لحاجة کقاضي وشاهد يحكم ويشهد عليها اھ (فصل في النظر والمس ،ج6 ص ٣٧0 ط: سعيد)۔
وفي البحر الرائق: والطبيب انما يجوز له ذلك إذا لم يوجد امرأة طبيبة فإن وجدت فلا يجوز له أن ينظر ثم ينظر ويغض بصرہ عن غير ذلك الموضع ان استطاع لأن ما ثبت للضروره يتقدر بقدرها اھ (ج8 ص 192 ط:ماجدیہ)۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69826کی تصدیق کریں
0     1431
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • کوئی نامحرم بزرگ کسی رشتہ دارلڑکی کے سرپر ہاتھ رکھ سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خواتین کی تصاویر والے ریکارڈ شدہ لیکچر سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • یوٹیوب پر عورت کا اپنی آواز میں ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • شوہر کے چاچا اور ماموں محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جینز، میکسی یا ٹراؤزر پر اوپر سے عبایا پہن لے تو کیا یہ شرعی پردہ ہوگا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کیلئے آنکھوں کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کیا عورت کا اجنبی مرد کو دیکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شرعی پردہ سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • بوقتِ ضرورت مستورات کا ٹوپی والے برقعے میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 3
  • رضاعی ساس سے پردہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • گھر والوں کے کہنے پر غیر محرم کو چہرہ دکھانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • آدھے چہرے کا نقاب کرنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لیڈیز ڈاکٹر کا مرد ڈاکٹروں کے ساتھ کام کرنا درست ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کسی خاتون کا لڑکوں کے سامنے بغیر حجاب کے لیکچر دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شوہر کا بیوی کو اسٹیج پر گلے لگانا اور بوسہ دینے دینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • ذہنی بیمار بچہ سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لڑکی کا تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہاسٹل میں رہنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کا پردہ کرتے وقت پیشانی کھلی رکھنااور چہرہ کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • باہر ممالک میں حجاب پر پابندی ہونےکی صورت میں حجاب کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 2
  • طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے چہرہ کا پردہ ترک کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خاتون کا مجبورا پروفائل پر پردہ کےساتھ تصویر لگانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات