السلام علیکم و رحمتہ االلہ و برکاتہ ! کیا خلع لینے کے بعد بغیر حلالہ کےعورت پھر اسی شوہر سے شادی کر سکتی ہے؟
مذکور عورت نے اگر اپنے شوہر کی اجازت ورضامندی سے خلع لی ہو اور شوہر نے اس سے قبل یا دوران عدت مزید طلاقیں نہ دی ہوں ، تو اس سے اس پر ایک طلاق بائن واقع ہوچکی ہے ،چنانچہ اگرمیاں بیوی باہمی رضامندی سےساتھ رہنا چاہیں تو عدت کے اندر یاعدت کے بعد نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ بغیر حلالہ شرعیہ کے دوبارہ نکاح کرکے میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کرسکتے ہیں ۔
کمافی الھدایہ:وقع بالخلع تطلیقۃ بائنۃ و لزمھاالمال لقولہ علیہ السلام الخلع تطلیقۃ بائنۃ اھ (2/413)۔
وفی الفتاوى الهندية:إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها اھ (1/473)۔واللہ اعلم