شرکت و مضاربت

شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

فتوی نمبر :
69147
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

میری ساس کا چالیس سال پہلے ا نتقال ہوگیا ہے ،ان کے نام ایک گھر تھا ، وہ گھر اپنی زندگی میں انہوں نے کسی کو نہیں دیا ، لیکن بعد میں تمام لواحقین نے باہمی رضامندی سے وہ گھر عدالت میں جاکر میرے شوہر کے نام کردیا ، اور گھر کی فائل بھی دے دی ، لیکن اب وہ سب کہہ رہے ہیں کہ ہمارا حصہ دو ، اس کا شرعی حکم کیا ہے ۔

نوٹ : گھر شوہر کے نام کردیا تھا ، لیکن اس گھر پر میرے شوہر کو قبضہ نہیں دیا تھا ، بلکہ وہ گھر میرے شوہر کی بہن کو عارضی طور پر دے دیا تھا ،یہ کہہ کر کہ بعد میں گھر آپ کے حوالہ کردیں گے ،لیکن اب وہ گھر دینے سے انکار کررہے ہیں ،اور ہر وارث اپنے حصے کا مطالبہ کررہا ہے ۔


الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ فقط کاغذات میں کوئی چیز کسی کے نام کردینے سے شرعاً اس کی ملکیت نہیں بنتی جب تک اسے اس چیز پر باقاعدہ مالکانہ قبضہ نہ دیا جائے ، لہذا سائلہ کی ساس کے انتقال کے بعد اس کے تمام ورثاء نےباہمی رضامندی سے مذکور گھر اگر سائلہ کے شوہر کے فقط نام کیاہو اور مذکور مکان مستقل طور پر سائلہ کے شوہر کو بطورِ تحفہ دیکر اسے اس پر باضابطہ مالکانہ قبضہ نہ دیا ہو (جیساکہ سوال میں درج نوٹ سے معلوم ہورہا ہے ) تو ایسی صورت میں سائلہ کا شوہر مذکور گھر کا مالک نہیں بنا ، لہذا اگر دیگر شرکاء مذکور گھر سائلہ کے شوہر کو حوالہ نہ کرنا چاہتے ہوں بلکہ ہر شریک اپنا حصہ لینے کا خواہش مند ہو تو ایسی صورت میں سائلہ کے شوہر کیلئے ورثاء کو مکان کی حوالگی پر مجبور کرنے کا اختیار حاصل نہ ہوگا ،بلکہ گھر سائلہ کے شوہر سمیت تمام ورثاء کےدرمیان ان کے حصص کے بقدر تقسیم ہو گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (و تتم) الهبة (بالقبض) الكامل (و لو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها اھ (5/690)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69147کی تصدیق کریں
0     426
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 5
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 2
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات