شرکت و مضاربت

چلتے کاروبار میں سرمایہ کاری کے احکام

فتوی نمبر :
68493
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

چلتے کاروبار میں سرمایہ کاری کے احکام

السلام علیکم ! ایک شخص اپنا ذاتی کاروبار کرتا ہے کپڑوں کا جوتوں کا وغیرہ ، لوگ اسے کاروبار میں صرف کرنے کے لئے پیسے دیتے ہیں وہ چھ مہینے پیسے اپنے پاس رکھتا ہے ، ان چھ مہینوں میں وو لوگ اس کاروباری شخص سے اپنے پیسے واپس نہیں لے سکتے ، جیسے ہی چھ مہینے مکمل ہوتے ہیں تو پیسوں کی بنیاد پر وہ کاروباری شخص لوگوں کو 8 فیصد 10 فیصد یا 12 فیصد کے حساب سے نفع دیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایسے شخص کو پیسے دے سکتے ہیں جس کی شرائط یہ ہیں کہ چھ مہینے تک بندہ اس سے پیسے واپس نہیں لے سکتا جیسے ہی چھ مہینے مکمل ہوں تو روز اول سے پیسوں کی بنیاد پر لوگوں کو منافع دیتا ہے کیا وہ منافع جائز ہے ؟ یہ منافع اس وقت تک ہے کہ جب تک آپ کے پیسے اس کاروباری شخص کے پاس پڑے ہوئے ہیں جب آپ اس کاروباری شخص سے پیسے اپنے واپس لے لو گے تو اپ کا منافع ختم اور آپ اپنے پورے پیسے واپس لے سکتے ہو اگر آپ نے بالفرض ایک سال کے لئے اس کو پیسے دیے ہیں ، تو ایک سال میں جو منافع آپ کو وہ دے گا وہ ناقابل واپسی ہوگا وہ آپ اس کو واپس نہیں کریں گے ، اور جو ایک لاکھ آپ نے اس کو دیا تھا وہی پورا ایک لاکھ سال بعد یا جتنے عرصے بعد بھی آپ اس سے واپس لیں گے ، تو وہ واپس کر دے گا تو کیا یہ جو منافع اس نے دیا ہے یہ آپ کے لئے جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور کاروباری شخص اور انویسٹر کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات درج نہیں کہ اسی کے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم کسی چلتے کاروبار میں شرکت کے لئے درج ذیل بنیادی شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے ۔
(1)منافع کا حصہ, مشاع ( مثلاً جو کچھ نفع ہوگا ، اس کا نصف ، تہائی ) کے طور پر طے ہو ، متعین رقم کی شکل میں منافع طے کرنا جائز نہیں ، تاہم منافع باہم رضامندی سے کسی بھی تناسب سے طے کیا جاسکتا ہے ، البتہ اتنا لحاظ ضروری ہے کہ جو شخص صرف رقم سے شریک ہو "عمل" اس کے ذمّے نہ ہو تو اس کا منافع سرمایہ کے تناسب سے زیادہ متعین کرنا درست نہیں۔
(2)بوقتِ عقد دونوں کا سرمایہ معلوم ہو ، اور نقد کی شکل میں ہو اگر اثاثہ یا سامان کی شکل میں ہو تو شرکت صحیح نہیں ہے ہاں اگر دونوں فریقوں میں ایک کے پاس نقد روپے اور دوسرے کے پاس سامان ہو اور وہ شرکت کرنا چاہیں تو یہ حیلہ اختیار کرسکتے ہیں کہ سامان کا مالک اپنا آدھا سامان دوسرے کو اس کے نصف روپے کے عوض فروخت کردے اور دونوں قبضہ کرلیں ، پھر تمام روپے اور سامان کو ملا دیا جائے تو روپے اور سامان دونوں کے درمیان مشترک ہوجائیں گے پھر اس میں عقدِ شرکت کرلیں تو جائز ہوگا ۔
(3)اگر کبھی خسارہ ہوجائے تو تمام شرکاء کو بقدر سرمایہ برداشت کرنا ہوگا خسارہ کو ایک پر ڈالنا شرعاً جائز نہیں ہے۔
لہٰذا مذکور کاروبار بھی اگر درج بالا شرائط کے مطابق ہو اور قانونی طور پر بھی انہیں لوگوں سے رقم لینے کی اجازت ہو تو اس میں رقم انویسمنٹ کرکے نفع حاصل کرنا درست ہوگا ، ورنہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی بدائع الصنائع : ( و منها ) : أن يكون الربح معلوم القدر ، ( إلی قولہ) (ومنها) : أن يكون الربح جزءا شائعا في الجملة ، لا معينا ، ( إلی قولہ ) ( أما ) الشركة بالأموال فلها شروط: ( منها ) أن يكون رأس المال من الأثمان المطلقة وهي التي لا تتعين بالتعيين في المفاوضات على كل حال، وهي الدراهم والدنانير، عنانا كانت الشركة أو مفاوضة ( إلی قولہ ) ولو كان من أحدهما دراهم، ومن الآخر عروض، فالحيلة في جوازه: أن يبيع صاحب العروض نصف عرضه بنصف دراهم صاحبه، ويتقابضا، ويخلطا جميعا حتى تصير الدراهم بينهما، والعروض بينهما، ثم يعقدان عليهما عقد الشركة فيجوز.اھ ( کتاب الشرکۃ، ج۶ ، ص۵۹ ، ط۔سعید )۔
وفیہ ایضاً : إذا شرطا الربح على قدر المالين متساويا أو متفاضلا، فلا شك أنه يجوز و يكون الربح بينهما على الشرط سواء شرطا العمل عليهما أو على أحدهما والوضيعة على قدر المالين متساويا ومتفاضلا الخ۔ ( کتاب الشرکۃ ، ج۶ ، ص۶۲ ، ط۔سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68493کی تصدیق کریں
1     2745
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات