رضاعت

پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

فتوی نمبر :
68210
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / رضاعت

پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

السلام علیکم !مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا سچ میں ایک دفعہ دودھ پینے سے رضاعت ہوجاتی ہے ؟ لیکن میں نے صحیح مسلم کے حدیث میں دیکھا ہے کہ پانچ مرتبہ کا حکم ہے ، آپ مہربانی کرکے مجھے صحیح رہنمائی کریں ، یہ میری پوری زندگی کاسوال ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّ أُمَّ الْفَضْلِ، حَدَّثَتْ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ أَوِ الرَّضْعَتَانِ، أَوِ الْمَصَّةُ أَوِ الْمَصَّتَانِ
ہمیں محمد بن بشر نے حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں سعید بن ابی عروبہ نے قتادہ سے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ عبداللہ بن حارث سے روایت کی کہ ام فضل رضی اللہ عنہا نے حدیث بیان کی ، اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا :’’ ایک یا دو مرتبہ دودھ پینا یا ایک دو مرتبہ دودھ چوسنا حرمت کا سبب نہیں بنتا ۔‘‘ صحیح مسلم:3593 کتاب: رضاعت کے احکام ومسائل۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عند الاحناف مدتِ رضاعت میں اگر دودھ کا ایک قطرہ بھی حلق میں چلا جائے تو اس سے بھی حرمتِ رضاعت ثابت ہوجاتی ہے ، جس پر قرآن و سنت کی نصوص شاہد ہیں، چنانچہ قرآن کریم میں اللہ رب العزت نے مطلقاً دودھ پلانے کی وجہ سے دودھ پلانے والی عورت کو رضاعی والدہ قرار دیا ہے ،اسی طرح صحیح بخاری کی روایت میں بھی حرمتِ رضاعت کی وجہ سے ان تمام رشتوں کو حرام قرار دیا ہے جو نسب کی وجہ سے حرام ہوں اور اس میں بھی ثبوتِ رضاعت کے لئے دودھ پلانے کی کوئی خاص مقدار منقول نہیں بلکہ اسے مطلق ذکر کیا گیا ہے، جہاں تک سوال میں ذکر کردہ روایتِ مبارکہ کا تعلق ہے تو عند الاحناف یہ روایت منسوخ ہوچکی ہے جس پر ابنِ عباسں رضی اللہ عنہ کی روایت شاہد ہے جس میں دو یا تین مرتبہ دودھ پینے سے ثبوتِ رضاعت کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے فرمایا کہ یہ پہلے کی بات تھی اور اب ایک مرتبہ دودھ پینے سے بھی حرمت ثابت ہوجاتی ہے ، لہذا کسی بھی حنفی شخص کےلئے اس حدیث کو بنیاد بنا کر مفتیٰ بہ قول کے خلاف عمل کرناجائز نہیں ،اس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی : وَ أُمَّهَاتُكُمُ اللاَّتِي أَرْضَعْنَكُمْ۔(النساء: 23)۔
و فی سنن الترمذی: انَّ ﷲَ حَرَّمَ مِنَ الرَّضَاعِ مَا حَرَّمَ مِنَ النَّسَبِ۔ ( رقم: 1146)۔
و فی صحیح البخاری: يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ۔(رقم؛ 2502)۔
و فی احکام القرآن للجصاص: عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ الرَّضَاعِ فَقُلْت : إنَّ النَّاسَ يَقُولُونَ لَا تُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ وَلَا الرَّضْعَتَانِ قَالَ : قَدْ كَانَ ذَاكَ ، فَأَمَّا الْيَوْمَ فَالرَّضْعَةُ الْوَاحِدَةُ تُحَرِّمُ۔ (224/4)۔
و فی الھندیۃ : قلیل الرضاع و کثیره إذا حصل في مدة الرضاع تعلق به التحریم . کذا في الهدایة ۔(342/1)۔
و فی الدر المحتار : (و يثبت به) و لو بين الحربيين بزازية (و إن قل) إن علم وصوله لجوفه من فمه أو أنفه لا غير ، فلو التقم الحلمة و لم يدر أدخل اللبن في حلقه أم لا لم يحرم لأن في المانع شكًّا ، ولوالجية.۔( 3 / 212)۔
و فی تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق : قیل لابن عمر رضي اللّٰه عنهما إن ابن الزبیر یقول لا تحرم الرضعة و لا الرضعتان . فقال : قضاء اللّٰه تعالیٰ أولیٰ من قضاء ابن الزبیر . قال اللّٰه تعالیٰ : وَ اُمَّهٰتُکُمُ اللاَّتِیْ اَرْضَعْنَکُمْ وَ اَخَوَاتُکُمْ مِنَ الرَّضَاعَةِ۔(631/2)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68210کی تصدیق کریں
0     2770
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت نے شیرخوار بچے کے منہ میں پستان دیا پھر اس کا کہنا کہ بچے نے دودھ نہیں پیا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بچی کا بڑی عمر کی عورت کی چھاتی منہ میں لینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بیٹے کی بہن سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 1
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نیت اور قصد کے بغیر دودھ منہ میں جانے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بھانجی کو دودھ پلانے کے بعد اپنے کسی بھی بیٹے سے اس کا نکاح کرانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس لڑکے کے بھائیوں نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی بیٹی سے مذکور لڑکے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا چمچہ وغیرہ کے ذریعے دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعت کے متعلق شک کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • چودہ سال کی بچی کو دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • شک کی بناء پر حرمت رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • ایک مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا ممانی کا دودھ پینے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لےپالک بچی کو بھتیجی سے دودھ پلواکر محرم بنانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت کا چھاتیوں میں دودھ نہ ہو نے کے دعوی کے بعد بچوں کا آپس میں رشتہ کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات