قرآن و حدیث کے آداب و احکام

قرآن پڑھنے والے کے پاس کرسی رکھ کر بیٹھنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
67723
| تاریخ :
2023-09-17
آداب / شعائر اسلام / قرآن و حدیث کے آداب و احکام

قرآن پڑھنے والے کے پاس کرسی رکھ کر بیٹھنا کیسا ہے؟

اسلام علیکم!
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ، قرآن پاک کی تلاوت کرنے والے کے پاس کرسی پر بیٹھنے والے کےلئے شریعت میں کیا حکم ہے؟
آج کل آپ کو پتہ ہے کہ مسجد میں کرسیاں ہوتی ہیں، اور لوگ ان پر بیٹھتے ہیں، اور قرآن پاک پڑنے والے نیچے بیٹھ کر پڑ رہے ہوتے ہیں، اس بات سے بعض لوگ کرسی پر بیٹھنے والوں کو ڈانٹ دیتے ہیں.
میں نے ایک جگہ پڑا تھا کہ، قرآن پاک پڑنے والے کے پاس کرسی پر بیٹھنے والے کی مثال پاس کھڑے ہونے والے کی طرح ہے.
اب آپ ہی صحیح مسئلہ بتا کر ہماری رہنمائی فرمائیں!
آپ کا شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کرسی پر بیٹھے ہوئے شخص کے بالکل قریب زمین پر بیٹھ کر، قرآن کریم کی تلاوت کرنے میں چونکہ بے ادبی کا پہلو بالکل واضح ہے، اس لیے اگر قرآن شریف کی تلاوت کرنے والا شخص پہلے کسی جگہ بیٹھ کر تلاوت کررہا ہو، تو کرسی پر بیٹھنے والے شخص کو اس سے ذرا فاصلہ پر کرسی رکھ کر بیٹھ جانا چاہیئے، اسی طرح اگر کوئی شخص پہلے سے کرسی پر بیٹھا ہوا ہو ، تو قرآن کریم تلاوت کرنے والے شخص کو بھی چاہیئے کہ، قریب آ کر بالکل اس کے پہلو میں بیٹھنے کے بجائے ذرا فاصلہ پر بیٹھ جائے، باقی ان دونوں کے درمیان مطلوبہ فاصلے کی شرعا کوئی تحدید نہیں، بلکہ ایک ادب پر مشتمل پہلو ہے، جو کوئی بھی بندہ موقع محل اور نوعیت دیکھ کر اس کا فیصلہ کرسکتاہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار:(ولها آداب) ترکه لا یوجب إساءة ولا عتابا کترك سنة الزوائد، لکن فعله أفضل اھ(١٧٥/٢)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67723کی تصدیق کریں
0     1977
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآنِ کریم کو چھونے کیلئے وضو ضروری ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنی سورتوں پر مشتمل کتاب بغیر وضو کے چھونا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • کیا فرشتے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • سورۃ ملک کی فضیلت کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کے بوسیدہ اوراق کا حکم - مقدس اوراق کو جلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • محض بھول جانے کی خوف سے بچوں کو حفظ نہ کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • حافظہ قرآن کا شادی کے بعد قرآن یاد نہ کرسکنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں موجود قرآن کریم کے ساتھ باتھ روم جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • دوران تلاوت قرآن کریم کی صفحات پرموبائل یا کوئی وزنی چیزرکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کا مستند انگلش ترجمہ کونسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تعددازواج سے متعلق قرآن وحدیث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بغیر وضو کے قرآن کو غلطی سے چھونے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • اوراق مقدسہ کو جلاکردفن کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • غیرمسلم کو پڑھاناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • روز ایک حدیث و آیت کی ایس ایم ایس سروس

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین پر قرآنِ کریم کی تلاوت کے لیے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • کیا غیر مسلم کو قرآن پاک دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنِ کریم گرنے کی صورت میں کتنا فدیہ یا کفارہ دے؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین سے دیکھ کر بغیر وضو ، قرآن پاک پڑھنا-جنابت (ناپاکی) کی حالت میں قرآن سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بے وضو شخص کیلئے موبائل پر تلاوتِ قرآن مجید کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • نئی عمارت وغیرہ پر بطورِ تبرک قرآنی کلمات لکھوانا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • آفس میں کرسی پر بیٹھ کر جوتے پہنے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • موبائل میں قرآن پڑھنا - کیا ثواب ملے گا؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات