حرمت مصاهرت

سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

فتوی نمبر :
67370
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

السلام علیکم !
میرا سوال یہ ہے کہ اگر سسر بہو کا منہ چومے اور بہو کو علم نہ ہو کہ کس نیت سے منہ چوما گیا ہے اور کئی بار چوما گیا ہو اور بعد میں خود کو چھڑانے کی کوشش بھی کرتی رہی اور سسر نےکبھی سوتے ہوئے چوم لیا ہو ، جبکہ بہو کی رضامندی نہ ہو تو شریعت کا اس حوالے سے کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فقہاءِ کرام کی تصریحات کے مطابق ہونٹوں پر بوسہ دینے کی صورت میں مطلقاً حرمتِ مصاہرت ثابت ہوجاتی ہے اور اس کے لئے شہوت کے وجود کا اقرار یا انکار معتبر نہیں ، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مذکور عورت کا شوہر بھی اگر اپنے والد کے اس عمل کی تصدیق کرتا ہو ، تو اس وجہ سے بہو اور سسر کے درمیان حرمتِ مصاہرت ثابت ہوکر بیوی اپنے شوہر پر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حرام ہوجائے گی ، جبکہ شوہر پر لازم ہوگا کہ وہ اپنی بیوی کو الفاظِ متارکت جیسے " میں نے تجھے چھوڑ دیا " وغیرہ کہہ دے تاکہ وہ عدت کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہو -

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ : رجل قبل امرأة أبيه بشهوة أو قبل الأب امرأة ابنه بشهوة و هي مكرهة و أنكر الزوج أن يكون بشهوة فالقول قول الزوج ، و إن صدقه الزوج و قعت الفرقة و يجب المهر على الزوج و يرجع بذلك على الذي فعل إن تعمد الفاعل الفساد و إن لم يتعمد لا يرجع الخ ۔ (کتاب النکاح ، القسم الثانی ، المحرمات بالصھریۃ و مایقبل بذٰلک، ج،1 ص ، 276 ، ط۔ رشیدیہ )-
و فی رد المحتار تحت : ( قوله : قبل أم امرأته إلخ ) قال في الذخيرة : و إذا قبلها أو لمسها أو نظر إلى فرجها ثم قال لم يكن عن شهوة ذكر الصدر الشهيد أنه في القبلة يفتى بالحرمة ما لم يتبين أنه بلا شهوة و في المس و النظر لا إلا إن تبين أنه بشهوة ؛ لأن الأصل في التقبيل الشهوة بخلاف المس و النظر ، الخ ۔( کتاب النکاح ، فصل فی المحرمات ، ج ، 3 ص ، 35 ، ط۔ ایم سعید )۔-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67370کی تصدیق کریں
0     3282
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نابالغ بچی کو چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نامحرم کو چھوتے ہوئے انزال ہو نے سے حرمت مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • والدہ کا جسم سے مس ہونے سے آلہ تناسل حرکت میں آجائے تو کیا حکم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • شہوت کے ساتھ خالہ کا ہاتھ چھونے کے بعد اسکی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • خالہ سے گلے ملتے وقت شہوانی خیال آنے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات