السلام علیکم !حضرت میں ایک آن لائن پلیٹ فارم پر کام کرتا ہوں جس پر مختلف طلباء کی جانب سے بھیجے گئے ریاضی کے سوالات کو حل کرنا ہوتا ہے جس کے لئے ہمیں وہ پلیٹ فارم پیسہ دیتا ہے، یہ رقم مخصوص نہیں ہوتی بلکہ جتنے سوالوں کو حل کیا جائے ہمیں اس حساب سے ادائیگی ملتی ہے، اس پلیٹ فارم کو جوائن کرنےکے لئے انکی ٹریننگ ہے اور اس کے بعد ٹیسٹ دینا پڑتا ہے ، حال ہی میں اس کمپنی نے نئے لوگوں کو کام دینا چھوڑ دیا ہے ، اب صرف پہلے سے کام کرنے والے وہ لوگ باقی ہیں جن کا کام ٹھیک جا رہا تھا ، میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنا پلیٹ فارم کا اکاؤنٹ کسی ایسے شخص کو دے سکتا ہوں جو کام کرنا جانتا ہے لیکن اسکے پاس اکاؤنٹ نہیں ہے؟وہ کام کرے گا اور رقم کمائے گا اور ہر ادائیگی پر مجھے اس میں سے ایک مخصوص فیصد ادا کریگا ، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
مذکور آن لائن پلیٹ فارم کے طریقہ کا ر کے جواز و عدم جوازسے قطع نظر سائل کیلئے اپنا اکا ؤنٹ مذکور پلیٹ فارم انتظامیہ کے علم میں لائے بغیر کسی شخص کو دینا دھوکہ پر مبنی عمل ہے جوکہ شرعاً جائز نہیں ،اس سے احتراز لازم ہے ۔
کما فی مرقاۃ المفتاح : و عنه «أن رسول الله - صلى الله عليه و سلم - مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها فنالت أصابعه بللا فقال : " ما هذا يا صاحب الطعام ؟ قال : أصابته السماء يا رسول الله . قال : أفلا جعلته فوق الطعام حتى يراه الناس ، من غش فليس مني» " . رواه مسلم .(6/84)
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0