السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!
میں پرندوں کا کاروبار کرتا ہوں ، اب میں اس میں ایک انویسٹر بھی شامل کرنا چاہ رہا ہوں، جو کہ صرف انویسٹ کرے گا، باقی دیکھ بھال و غیرہ سب میری ذمہ داری ہو گی، اس کاروبار میں بریڈنگ سیزن اکتوبر سے فروری تک ہوتا ہے، جس میں پرندے دو تین دفعہ بچے دیتے ہیں، اور ہر دفعہ انڈے اور بچے نکلے کی مقدار مختلف ہوتی ہے، کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ بھی ہاتھ نہیں آتا۔ بچوں کی قیمت اس کی نسل دیکھ کر طے ہوتی ہے ، جو کہ 5000 سے 40،000 تک بھی ہو سکتی ہے۔ اب میں نے اس کو یہ آفر کی ہے کہ آپ جو بھی انویسٹ کروگے، میں اس کا آپ کو دو گنا ادا کروں گا وقت آنے پر ، اور اگر پرندوں نے بچے نہ دیئے یا یہ پرندے مر گئے تو انویسٹر کو کچھ بھی نہیں لے گا۔ فرض کریں اس نے 25000 انویسٹ کیے ہیں تو میں اس کو سیزن کے بعد 50،000 روپے بیک کروں گا، جس کے بعد ہمارا یہ معاہدہ ختم ہو جائے گا، اس سب کے آخر میں جو بھی پیئر ہم نے خرید اتھا، اور باقی جو بھی ریٹرن ہو گا، وہ میرا ہو گا، براہ مہربانی بتا دیں کہ کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟ نہیں تو اس کو کرنے کا صحیح طریقہ بتادیں کیا ہو گا؟
مسئولہ صورت میں سائل کی طرف سے اگر صرف محنت ہو، اور اس نے بذات خود مذکور کا روبار میں کوئی رقم انویسٹ نہ کی ہو ، سرمایہ سارا کا سارا انویسٹر کا ہو، تو یہ صورت عقدِ مضاربت کی ہو گی، جو کہ شرعاً جائز ہے، لیکن سائل کا اپنے انویسٹر کے لیے منافع کی تعیین اس کے سرمایہ کے حساب سے طے کرنا درست نہیں، بلکہ اس کی وجہ سے یہ معاملہ شرعا فاسد ہو جائے گا۔ اس لیے سائل اور انویسٹر کو چاہیے کہ باہمی رضامندی سے کاروبار میں ہونے والے حقیقی منافع کی تقسیم کے لیے کوئی فیصدی تناسب طے کرے، اور پھر کاروبار میں ہونے والے منافع کو اسی تناسب کے مطابق تقسیم کریں، جبکہ سائل کی غفلت اور کو تاہی کے بغیر نقصان ہو جانے کی صورت میں اس کی ذمہ داری انویسٹر پر عائد کرنا شرعاً جائز اور درست ہے۔
كما في الدر المختار: (وكون الربح بينهما شائعا) فلو عين قدرا فسدت (وكون نصيب كل منهما معلوما) عند العقد. (5/ 648)
و في الهداية في شرح بداية المبتدي: قال: "ومن شرطها أن يكون الربح بينهما مشاعا لا يستحق أحدهما دراهم مسماة" من الربح لأن شرط ذلك يقطع الشركة بينهما ولا بد منها كما في عقد الشركة. (3/ 200) والله اعلم بالصواب
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0