خلع

یکطرفہ عدالتی خلع کے فیصلہ کے بعد رجوع کا حکم

فتوی نمبر :
66171
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / خلع

یکطرفہ عدالتی خلع کے فیصلہ کے بعد رجوع کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
جناب مجھے اپنے سوال پر فتویٰ درکار ہے، میری بیوی نے مجھ سے طلاق کا مطالبہ کیا، اس کی وجہ کم کمائی تھی جو گھر کے اخراجات کے لیے کافی نہیں تھی، حالانکہ میں نے دن میں 20 گھنٹے کام کر کے اپنی آمدنی بڑھانے کی پوری کوشش کی، لیکن کوئی اثر نہیں ہوا اس پر، میں2015ءمیں نوکری کے سلسلے میں جدہ گیا تھا، میں نے جو کمایا، میں نے اس کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا، لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی میری بیوی طلاق پر اٹک گئی، میں نے اسے کئی بار سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ کچھ سننے کو تیار نہیں، 2018ء میں، میں کراچی واپس آیا، وہ مجھ سے مسلسل مطالبہ کر رہی ہے کہ میں اسے طلاق دے دوں، اور نہ وہ مجھے عدالت لے جائے گی، 2015ء سے میں نے پر سکون اور شائستگی سے حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی، اور اس کی پریشانی کو دور کرنے کی پوری کوشش کی، لیکن میں اس کے مطالبے پر راضی نہیں ہوا، اس کے کزن نے مجھ سے دریافت کیا کہ وہ اس طرح کے انتہائی اقدام کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے، میں نے اسے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اسے کیا ہوا ہے، لیکن اس گفتگو میں بد قسمتی سے میں اس کے ایک مرد دوست پر یہ الزام لگا رہا ہوں کہ ہو سکتا ہے کہ وہ اس میں ملوث رہا ہو ، یہ الزام تھا جس پر شدید ردِ عمل سامنے آیا، اس پر میں نے معافی مانگی، لیکن اس نے غصے سے انکار کر دیا کہ تم نے میری کردار کشی کی ہے اور اب میں تمہارے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، اس وجہ سے میں گھر سے نکل کر اپنے ایک دوست کے گھر رہنے لگا، کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دھول اُتر جائے گی، لیکن میں بالکل غلط تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اس نے خلع کی درخواست عدالت میں ڈال دی، عدالت سے سمن میرے سابقہ پتے پر بھیجا گیا تھا ، جسے میرے بھائی نے اگست 2015 میں فروخت کیا تھا، وہ اس پتے پر عدالتی سمن بھیج رہی تھی، کیونکہ صرف عدالتی کارروائی اور طریقہ کار کو پورا کرنا تھا، مجھے کوئی عدالتی سمن موصول نہیں ہوا اور نہ ہی اس کی طرف سے اطلاع دی گئی، 4،3 ماہ بعد عدالت نے خلع کا فیصلہ سنا دیا، اب میری بیٹی کو ڈومیسائل بنانے کی وجہ سے کافی عرصے بعد وہ مجھ سے رابطہ کرتی ہے، جس کی وجہ سے ہم نے ایک بار پھر ایک دوسرے سے رابطہ کیا ہے، اور اب پچھلے تمام مسائل حل کر لیے ہیں، ہم دونوں بچوں کے بہترین مستقبل کے لیے ایک ساتھ رہنے اور اپنی زندگی کو دوبارہ بنانے کے لیے تیار ہیں، ہمارا نکاح باقی ہے ؟حالانکہ عدالت نے خلع کا فیصلہ دیا ہے، کیونکہ یہ یکطرفہ فیصلہ ہے، جس میں میر ا متفقہ اعتراف شامل نہیں ہے، اب آپ ہماری رہنمائی فرمائیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیئے۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کیلئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل اسکی طرف سے مقرر کردہ وکیل نے عدالت میں حاضر ہو کر خلع کے کاغذات پر دستخط نہ کیے ہوں، بلکہ عدالت نے شوہر کی رضامندی کے بغیر یکطرفہ خلع کا فیصلہ دیا ہو تو اس فیصلہ کا شرعاً کوئی اعتبار نہیں، اسکی وجہ سے سائل کا نکاح ختم نہیں ہوا، بلکہ بدستور برقرار ہے، لہذا بغیر تجدیدِ نکاح کے دونوں میاں بیوی حسبِ سابق ایک ساتھ رہ سکتے ہیں، تاہم سائل کی بیوی پر لازم ہے کہ آئندہ بلا وجہ شوہر سے طلاق کا مطالبہ ہرگز نہ کرے، ورنہ احادیثِ مبارکہ میں ایسی عورت کے بارے میں سخت وعید وارد ہوئی ہے، چنانچہ ایک حدیث شریف میں وارد ہے کہ جو عورت بلاکسی وجہ کے اپنے شوہر سے طلاق مانگے تو اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن الترمذي: عن ثوبانؓ أن رسول الله ﷺ قال: أيما امرأة سألت زوجها طلاقا من غير بأس فحرام عليها رائحة الجنة۔الحدیث (2/ 484)
وفی رد المحتار: وأما ركنه فهو كما في البدائع: إذا كان بعوض الإيجاب والقبول لأنه عقد على الطلاق بعوض، فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول۔اھ (3/ 441)
وفی المبسوط للسرخسي: والخلع جائز عند السلطان وغيره؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود، وهو بمنزلة الطلاق۔اھ (6/ 173) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66171کی تصدیق کریں
0     1401
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات