شرکت و مضاربت

باپ کی زندگی میں , اکھٹے رہنے کی حالت میں بیٹے کی کمائی کا حکم

فتوی نمبر :
65395
| تاریخ :
2023-06-17
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

باپ کی زندگی میں , اکھٹے رہنے کی حالت میں بیٹے کی کمائی کا حکم

السلام علیکم
مفتی صاحب مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ میرے بڑے بھائی جان نے سعودیہ عرب سے 1995 میں پیسے بھیجے , جن کی زمین خرید کر شوپس بنائیں, جس میں والد صاحب اور میں نے اور تیسرے بھائی صاحب نے کام کیا ،ابھی والد صاحب وفات پاگئے ہیں تو اس زمین اور شوپس میں میرا ،یا میرے دوسرے بہن بھائیوں کا حصہ ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں یہ صراحت نہیں کی کہ سائل کے بڑے بھائی نے 1995ء میں والد صاحب کو جو رقم بھیجی تھی وہ کس غرض سے تھی ،اور اس رقم سے زمین خرید کر اس پر دکانیں بنانے کے متعلق سائل کے والد اور بڑے بھائی کے درمیان کوئی بات طے ہوئی تھی یا نہیں ، نیز زمین خریدنے اور اس پر دکانیں بنوانے میں کسی اور شخص کی رقم شامل تھی یا نہیں تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ،تاہم اگر سائل کے بڑے بھائی نے مذکور رقم مالکانہ طور پر نہ بھیجی ہو بلکہ والد کو وکیل بنا کر اس کے توسط سے مذکور رقم سے اپنے لئے زمین خرید کر اس پر دکانیں بنوائی ہو ں اور اس میں سائل کے والد یا دیگر بھائیوں کی کوئی رقم بھی شامل نہ ہو تو ایسی صورت میں مذکور زمین اور اس پر بنائی جانے والی دکانیں شرعاً سائل کے بڑے بھائی کی ملکیت ہو ں گی ،جس میں سائل یا اس کے دیگر بہن بھائیوں کا شرعاً کوئی حصہ نہ ہو گا ،تا ہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو اس کی مکمل تفصیل لکھ کر دوبارہ ای میل کردیں, اس پرغورو فکر کے بعد ان شا ءاللہ حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جا ئے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

في تنقيح الفتاوى الحامدیۃ :(أَقُولُ) وَ فِي الْفَتَاوَى الْخَيْرِيَّةِ سُئِلَ فِي ابْنٍ كَبِيرٍ ذِي زَوْجَةٍ وَ عِيَالٍ لَهُ كَسْبٌ مُسْتَقِلٌّ حَصَّلَ بِسَبَبِهِ أَمْوَالًا وَ مَاتَ هَلْ هِيَ لِوَالِدِهِ خَاصَّةً أَمْ تُقْسَمُ بَيْنَ وَرَثَتِهِ أَجَابَ هِيَ لِلِابْنِ تُقْسَمُ بَيْنَ وَرَثَتِهِ عَلَى فَرَائِضِ اللَّهِ تَعَالَى حَيْثُ كَانَ لَهُ كَسْبٌ مُسْتَقِلّ بنفسہ وَ أَمَّا قَوْلُ عُلَمَائِنَا أَبٌ وَ ابْنٌ يَكْتَسِبَانِ فِي صَنْعَةٍ وَاحِدَةٍ وَ لَمْ يَكُنْ لَهُمَا شَيْءٌ ثُمَّ اجْتَمَعَ لَهُمَا مَالٌ يَكُونُ كُلُّهُ لِلْأَبِ إذَا كَانَ الِابْنُ فِي عِيَالِهِ فَهُوَ مَشْرُوطٌ كَمَا يُعْلَمُ مِنْ عِبَارَاتِهِمْ بِشُرُوطٍ مِنْهَا اتِّحَادُ الصَّنْعَةِ وَ عَدَمُ مَالٍ سَابِقٍ لَهُمَا وَ كَوْنُ الِابْنِ فِي عِيَالِ أَبِيهِ فَإِذَا عُدِمَ وَاحِدٌ مِنْهَا لَا يَكُونُ كَسْبُ الِابْنِ لِلْأَبِ وَ انْظُرْ إلَى مَا عَلَّلُوا بِهِ الْمَسْأَلَةَ مِنْ قَوْلِهِمْ ؛ لِأَنَّ الِابْنَ إذَا كَانَ فِي عِيَالِ الْأَبِ يَكُونُ مُعِينًا لَهُ فِيمَا يَصنعُ فَمَدَارُ الْحُكْمِ عَلَى ثُبُوتِ كَوْنِهِ مُعِينًا لَهُ فِيهِ فَاعْلَمْ ذَلِكَ اهـ .(2/17)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65395کی تصدیق کریں
0     1055
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات