کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

حلال کی مہر نہ ہونے کی صورت میں, صرف اجزاءِ ترکیبی دیکھ کر حلال ہونےکا فیصلہ کرنا

فتوی نمبر :
64719
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

حلال کی مہر نہ ہونے کی صورت میں, صرف اجزاءِ ترکیبی دیکھ کر حلال ہونےکا فیصلہ کرنا

السلام علیکم! شیخ اگر پروڈکٹ (مصنوعات جیسے ڈبل روٹی، بسکٹ اور چپس وغیرہ) حلال کی تصدیق شدہ نہیں ہے ، لیکن پیکنگ میں درج تمام اجزاء حلال ہوں , تو اس صورت میں مندرجہ ذیل صورتوں میں پروڈکٹ کی کیا حیثیت ہوگی؟
1۔ہم نہیں جانتے کہ پیداوار کے عمل میں کوئی کراس آلودگی ہوئی ہے یانہیں،
2۔ ہم نہیں جانتے کہ پیداوار کے عمل میں کوئی اور اجزاء (جو پیکنگ میں مذکور نہیں) استعمال کیے گئے ہیں یا نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جب تک کسی چیز کے بارے میں یقین یا غالب گمان کی حد تک اس چیز کے حرام ہونے کا یا اُسکے اجزاءِ ترکیبی کے حرام اور نجس ہونے کا علم نہ ہو جائے تو وہ چیز شرعاً حلال ہوگی اور اُسکا کھانا شرعاً جائز ہوگا-
لہذا صورتِ مسئولہ میں بھی جب تک کسی پروڈکٹ کے حرام ہونے کا یقین یا غالب گمان نہ ہو جائے تو بلا وجہ شکوک و شبہات میں پڑنے کی ضرورت نہیں، بلکہ اُنکو استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی قوله تعالیٰ : وَ يُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَ يُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ وَ يَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَ الْأَغْلَالَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ۔الآیة (الأعراف: 157)۔
و فی المبسوط للسرخسي : أن الأصل في الأشياء الإباحة ، و أن الحرمة بالنهي عنها شرعا۔اھ (24/77)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64719کی تصدیق کریں
0     356
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مکڑی دودھ یا پانی میں مرجائے تو کیا وہ پیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اونٹنی کا پیشاب پینے کاحکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
Related Topics متعلقه موضوعات