نکاح

اپنی مزنیہ(جس عورت سے زنا کیا ہے) سے نکاح کرنا

فتوی نمبر :
63692
| تاریخ :
2023-04-10
معاملات / احکام نکاح / نکاح

اپنی مزنیہ(جس عورت سے زنا کیا ہے) سے نکاح کرنا

االسلام علیکم
16 سال پہلے بیوی کی بیماری کی وجہ سے ایک لڑکی سے ناجائز تعلقات تھے , 15 سال پہلے اسے چھوڑ دیا , 12 سال پہلے اس لڑکی نے بچے کا بتایا کہ وہ ہمارا بچہ ہے , ایک سال پہلے مجھے محسوس ہوا کہ وہ سچ کہہ رہی ہے , لڑکا تقریباً 14/ 15 سال کا ہے, کیا میں اس غیر شادی شدہ عورت سے نکاح کر سکتا ہوں۔جزاک اللہ خیراً ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل مذکور ناجائز تعلقات کی وجہ سے سخت گناہ گار ہوا ہے ،اس پر لازم ہےکہ بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے ،اور اگر وہ دو بیویوں میں برابری کرسکتاہے،اور نفقہ وغیرہ دینے کی استطاعت رکھتاہے تو اسکے لئے مذکور خاتون سے نکاح کرنا جائز ہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 63692کی تصدیق کریں
0     230
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات