سود

تعمیراتی لاگت میں اضافے کی وجہ سے فلیٹ کی قیمت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے؟

فتوی نمبر :
62969
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / سود

تعمیراتی لاگت میں اضافے کی وجہ سے فلیٹ کی قیمت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے؟

السلام علیکم! فلیٹ کا سودا کیا اور حالات یکسر بدل گئے، کیا اس صورت میں پیسے بڑھانا جائز ہے ؟ کنسٹرکشن کاسٹ (تعمیراتی لاگت ) بہت بڑھ گئی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں جب فریقین نے معاملہ کرتے وقت ایک قیمت طے کر دی تھی اور معاہدہ میں تعمیراتی لاگت بڑھ جانے کی وجہ سے قیمت میں کمی بیشی کرنے کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی تو اب جانبین پر حسب معاہدہ اس قیمت کی رعایت لازم ہے اور تعمیراتی لاگت بڑھ جانے کی وجہ سے دوسرے فریق کی اجازت و رضامندی کے بغیر فلیٹ کی قیمت میں اضافہ کرنا جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في فقه البيوع: لا يجوز تحديد ثمن الاستصناع على أساس المرابحة، بأن يحدد الثمن بالتكلفة وزيادة معلومة، لأن محل المرابحة يجب أن يكون شيئاً موجوداً مملوكاً معلوم الثمن عند العقد. وعقد الاستصناع يبرم قبل التملك، لأنه بيع موصوف في الذمة غير معين، ولأن التكلفة لا تعرف إلا بعد الإنجاز، والثمن يجب أن يكون معلوماً عند العقد (الى قوله) إن طرأت ظروف تستدعى تعديل ثمن الاستصناع زيادة أو نقصاً، فإنه يجوز باتفاق الطرفين. وينبغي أن يجوز اتفاق الطرفين على معيار للتعديل في بداية العقد مثل أن يتفقا على أنه إن زاد سعر الاسمنت أو الحديد في استصناع بناء بنسبة معلومة، فإن الثمن - يزيد أو ينقص بتلك النسبة، وهذا مما لا محيص عنه في الظروف التي تتذبذب فيها الأسعار خلال مدة قصيرة، والله سبحانه أعلم اھ (۱/ ۶۰۷)
و في المعيار الشرعي: رقم (۱۱): إذا وجدت ظروف طارئة تستدعي تعديل ثمن الاستصناع زيادة أو نقصاً فإنه يجوز باتفاق الطرفين، أو بالتحكيم، أو بالرجوع إلى القضاء، مع مراعاة البند اھ (۱/ ۱۸۹) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62969کی تصدیق کریں
0     75
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 5
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات