قرآن و حدیث کے آداب و احکام

مقدس اوراق کو ایسے لوگوں ہاتھ فروخت کرنا جو کیمیکل سے صاف کرکے انہیں دوبارہ قابلِ استعمال بناتے ہیں

فتوی نمبر :
60518
| تاریخ :
2004-08-17
آداب / شعائر اسلام / قرآن و حدیث کے آداب و احکام

مقدس اوراق کو ایسے لوگوں ہاتھ فروخت کرنا جو کیمیکل سے صاف کرکے انہیں دوبارہ قابلِ استعمال بناتے ہیں

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کراچی میں تقریبا سیوریج کا پانی سمندر میں ہی چھوڑ دیتے ہیں( بندرگاہ کی حدود میں) جو کہ نیٹی جیٹی کے مقام پر ہی ہے تو لوگ مقدس اوراق کو بے حرمتی سے بچانے کے لیے شہر بھر میں مختلف ڈبے/ جگہوں سے جمع شدہ مقدس اوراق کو سمندر میں بہا دیتے ہیں، تو اکثر یہ اوراق لہروں کی وجہ سے دوبارہ کناروں پر آجاتے ہیں۔ اور وہاں چونکہ سیوریج کا پانی بھی ہوتا ہے توبےحرمتی ہوتی ہے اور یہ بے حرمتی دانستہ اور نادانستہ دونوں صورتوں میں ہو رہی ہے ۔
ایک جماعت جو مقدس اوراق کو جمع کرتی ہیں تو ان لوگوں اور گودام پر جو خرچہ آتا ہےان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ان اوراق کو کاغذ بنانے والے کارخانوں کو فروخت کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ کیونکہ میری ناقص رائے میں ان اوراق کو سمندر میں ڈالنے سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ ان کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا عمل کیا جائے، تو اس طرح وہ ادارہ بھی دلچسپی سے کام کرے گا کہ آخر میں انہیں اچھی اجرت بھی ملے گی اور کاغذ بھی دوبارہ قابلِ استعمال ہوگااور کیا اس طرح کی آمدنی کو جو خرچ کے بعد بچ جائے ذاتی مصرف میں لایا جاسکتا ہے کہ نہیں؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔
نوٹ: کاغذ بننے کے عمل میں کاغذ کو زمین دوز یا زمین سے اوپر ٹینک میں ڈال کر پانی چھوڑا جاتا ہے اور وہ مشین کاغذ و پانی کو اس طرح گھماتی ہے جس طرح کپڑے دھونے والی مشین میں کپڑے گھومتے ہیں اور آخر میں وہ ایک بیسٹ بن جاتی ہے، لکھائی کو مٹانے کے لیے کیمیکل استعمال ہوتے ہیں جس سے کاغذ واپس سفید ہو جاتا ہے اور پھر بیسٹ کو پائپ کے ذریعہ دوسری مشین میں ڈالاجاتا ہے جہاں مزید پروسیس ہوتا ہے اور آخر میں ایک شیٹ کی صورت میں نکلتا ہے جہاں آگ سے کاغذ کو سکھایا جا تا ہے او ردوسری طرف وہ ایک رول کی صورت میں اکٹھا ہوتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور مقدس اوراق کو بے حرمتی سے بچانے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ایسے تمام اوراق ایسی جگہ دفن کیے جائیں جہاں سے لوگوں کے گزرنے اور بے حرمتی کا ندیشہ نہ ہو یا پھر سمندر کے وسط میں لے جاکر ڈال دیئے جائیں، لیکن ایسی جگہ ہر گز نہ ڈالیں جہاں گندگی جمع ہوتی ہو اور ان مقدس اوراق کی بے حرمتی ہوتی ہو ، جیسا کہ سوال میں جس جگہ کا ذکر ہے ایسی جگہ ان مقدس اوراق کا ڈالنا واقعۃً بے حرمتی اور گناہ کی بات ہے، اس سےاحتراز لازم ہے۔
جبکہ ایسے اوراق ایسی کمپنی کو فروخت کرنا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو استعمال کرنا بھی درست ہے جو ان کو پانی سے صاف کرے اور جب اس کے نقوش مٹ جائیں تو دوسرے کسی کام کے لیے ان کو استعمال کرے، جبکہ ان سے تحریری نقوش صاف کیے بغیر انہیں گتہ وغیرہ بنانے میں استعمال کرنا درست نہیں، اس سے بھی احتراز چاہیۓ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: الكتب التي لا ينتفع بها يمحى عنها اسم الله و ملائكته ورسله و يحرق الباقي و لا بأس بأن تلقى في ماء جار كما هي أو تدفن و هو أحسن كما في الأنبياء.اھ (6/ 422)۔
و فی الفتاوى الهندية: و لو محا لوحا كتب فيه القرآن و استعمله في أمر الدنيا يجوز، و قد ورد النهي عن محو اسم الله تعالى بالبزاق ،كذا في الغرائب اھ(5/ 322)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60518کی تصدیق کریں
0     1361
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآنِ کریم کو چھونے کیلئے وضو ضروری ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنی سورتوں پر مشتمل کتاب بغیر وضو کے چھونا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • کیا فرشتے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • سورۃ ملک کی فضیلت کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کے بوسیدہ اوراق کا حکم - مقدس اوراق کو جلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • محض بھول جانے کی خوف سے بچوں کو حفظ نہ کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • حافظہ قرآن کا شادی کے بعد قرآن یاد نہ کرسکنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں موجود قرآن کریم کے ساتھ باتھ روم جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • دوران تلاوت قرآن کریم کی صفحات پرموبائل یا کوئی وزنی چیزرکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کا مستند انگلش ترجمہ کونسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تعددازواج سے متعلق قرآن وحدیث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بغیر وضو کے قرآن کو غلطی سے چھونے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • اوراق مقدسہ کو جلاکردفن کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • غیرمسلم کو پڑھاناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • روز ایک حدیث و آیت کی ایس ایم ایس سروس

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین پر قرآنِ کریم کی تلاوت کے لیے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • کیا غیر مسلم کو قرآن پاک دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنِ کریم گرنے کی صورت میں کتنا فدیہ یا کفارہ دے؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین سے دیکھ کر بغیر وضو ، قرآن پاک پڑھنا-جنابت (ناپاکی) کی حالت میں قرآن سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بے وضو شخص کیلئے موبائل پر تلاوتِ قرآن مجید کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • نئی عمارت وغیرہ پر بطورِ تبرک قرآنی کلمات لکھوانا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • آفس میں کرسی پر بیٹھ کر جوتے پہنے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • موبائل میں قرآن پڑھنا - کیا ثواب ملے گا؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات