شرکت و مضاربت

شرکت میں نقصان صرف ایک شریک کے ذمہ ڈالنے کا حکم

فتوی نمبر :
59831
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

شرکت میں نقصان صرف ایک شریک کے ذمہ ڈالنے کا حکم

بھائی کے شدید اصرار پر اس کی جوتوں کی دکان میں جو کہ اچھی چلتی ہے, میں نے دو قسم کی جوتوں کی ورائٹی میں سرمایہ انوسٹ کیا اور طے ہوا کہ ان میں سے جو نفع ہوا اس کو میں آدھا نفع دوں گا، خرچہ وغیرہ نکال کر، نقصان ہوا تو وہ میرا، یعنی جس نے سرمایہ لگایا ہے، اس کا خود کا ہو گا، شرعی طور پر جائز ہے یا نا جائز ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر اپنے بھائی کیساتھ مکمل کاروبار میں شریک نہ ہو بلکہ سائل نے مخصوص جوتوں کی ورائٹی کے کاروبار کے لئے اپنے بھائی کو رقم دی ہو اور نفع کی تقسیم کے لئے کوئی فیصدی تناسب ( آدھو آدھ ) طے کیا ہو اور اس مخصوص کاروبار میں سائل کے بھائی کی غفلت اور لاپر واہی کے بغیر نقصان ہو جانے کی صورت میں اس کی ذمہ داری بھی سائل پر عائد کی گئی ہو تو شرعاً ایسا کرنا جائز ہے، تاہم سائل کے بھائی کے ذمہ اس مخصوص کاروبار کا حساب کتاب دیگر کاروبار سے بالکل علیحدہ رکھنے کا اہتمام کرنالازم ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی درر الحكام شرح غرر الأحكام: (وأما العنان في الشركة بالأموال) عطف على قوله أما المفاوضة (فهي شركة في كل تجارة أو نوع منها) كالثوب والطعام ونحوهما (وتتضمن الوكالة) ليتحقق المقصود بالشركة وهو التصرف في مال الغير (فقط) أي دون الكفالة لأنها تثبت في المفاوضة ضرورة المساواة التي يقتضيها اللفظ وهذا اللفظ لا ينبئ عنه كما مر (وتصح ببعض المال) لأن الحاجة ماسة إليه والمساواة ليست شرطا فيه فوجب القول بصحته (ومع فضل مال أحدهما) لعدم اشتراط التساوي فيه (وتساوي ماليهما لا الربح وبالعكس) أي تساوي الربح لا المالين لقوله - صلى الله عليه وسلم - «الربح على ما شرطا» والوضیعة على قدر المالين مطلقا بلا فضل اھ (2/ 321)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راجہ محمد عمیر حمایت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 59831کی تصدیق کریں
0     402
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات