نماز قصر

شہر کے ایک کونے سے دوسرے کونے سفر کرنے والا مسافر شمار ہوگا یا نہیں؟

فتوی نمبر :
59814
| تاریخ :
2004-04-16
عبادات / نماز / نماز قصر

شہر کے ایک کونے سے دوسرے کونے سفر کرنے والا مسافر شمار ہوگا یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شہر ۵۰ میل پر مشتمل ہے، جس کی مغربی جانب ایک شخص رہائش پذیر ہے اور مشرقی کنارے کی طرف سفر کا ارادہ کرتا ہے تو مشرقی جانب سفر کرنے سے شرعی مسافر بنےگا یا نہیں؟ اگر مسافر بنےگا تو قصر کہاں سے شروع کرےگا؟ بیّنوا وتوجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور شہر ایک ہی جگہ کے حکم میں ہے، اس لۓ اس کی حدود میں رہتے ہوئے جتنی میل کا سفر بنے وہ شرعاًقصر کے لۓ معتبر نہیں، البتہ اس شہر سے باہر اڑتالیس میل جانے کے ارادہ سے جب پورے شہر کی آبادی سے نکل جائیں گے، تب وہ مسافرِشرعی بنیں گے، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی اعلاء السنن: عن أبی هريرة قال: سافرت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ومع أبي بكر وعمر كلهم صلى حين يخرج من مكة إلى المدينة إلى أن يرجع إليها ركعتين ركعتين في المسير والمقام بمكة. اھ
(كلهم صلى حين يخرج من مكة إلى المدينة) ففیه دلالة ظاهرةٌ علیٰ معنیٰ أن القصر ابتدأه من حین یخرج المسافر من بلده والخروج من البلد إنما یتحقق بمفارقة بیوته وعمرانه اھ (۷/ ۲۷۲)۔
وفی المجموع: ذکرنا أن مذھبنا أنه فارق بنیان البلد قصَرَ ولَا یقصر قبل مفارقتها، وإن فارق منزله اھ (۴/۲۹۰)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59814کی تصدیق کریں
0     2355
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات