کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص لاہور شہر میں رہائش پذیر ہے، لاہور سےرائیونڈ تبلیغی جماعت میں ایک سال کےلۓ آیا، دورانِ سال اس کی کراچی میں تشکیل ہوئی، پھر تشکیل سے واپس رائیونڈ آکر لاہور گیا، اب یہ شخص لاہور سے رائیونڈ آکر قصر کرےگا یا اتمام؟ اور یہ بھی معلوم نہیں کہ جو تشکیل ابھی ہوگی مسافتِ سفرِ شرعی پر ہوگی یا نہیں؟ نیز لاہور سے رائیونڈ بھی مسافتِ شرعیہ پر واقع نہیں۔ بیّنوا توجروا
جو شخص اپنے شہر کی آبادی سے نکل کر کسی ایسی جگہ قیام کرے جو مسافتِ شرعی کی مقدار سے کم پر واقع ہو تو وہ جتنے دن وہاں پر رہےگا، اتمام اس کے ذمہ لازم ہے، اِلّا یہ کہ مسافتِ شرعی کی مقدا ر طے کرنے کے بعد اپنے شہر کی آبادی میں داخل ہونے کے بجائے اُسی جگہ قیام کر لے یا سفر پر روانہ ہو جائے، تو مسافر امام کی اقتداء میں یا انفرادی پڑھنے کی صورت میں قصر کرے۔
لہٰذا جب رائیونڈ کی آبادی لاہور شہر سےنکلنے کے بعد مسافتِ شرعی پر نہیں تو شخص مذکور پر مسافت شرعی سے کم کی تشکیل اور رائیونڈ کے قیام کے دوران اتمام لازم ہے۔
ففی الدر المختار: من خرج من عمارة موضع إقامته(إلی قوله) مسيرة ثلاثة أيام ولياليها (إلی قوله) صلى الفرض الرباعي ركعتين (2/ 121،123)۔
وفی الفقه الإسلامی: ولا یصح القصر فی أقل من هذه المسافة اھ (۲/۳۲۰)۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4