محترم جناب مفتی صاحب !
دراصل مجھے جو مسئلہ درپیش ہے وہ یہ ہے کہ میرے گہرے دوستوں میں سے دو شیعہ ہیں اور جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اہتمام کے ساتھ مجالس میں شرکت کرنے کی بناء پر انہیں اپنے عقائد کی کافی معلومات ہیں۔ اس سلسلے میں مجھے کچھ راہنمائی درکار ہے کہ بحیثیت سنی ہمارے عقائد کیسے قابل اعتماد اور ان کے غلط ٹھہرے ۔
اس سلسلہ میں حضرت مولانا یوسف لدھیانوی رحمۃ اللہ کی کتاب " شیعہ سنی اختلاف اور صراط مستقیم" کا مطالعہ مفید رہے گا ،سائل کو چاہیئے کہ اس کا مطالعہ کرے۔