کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جنبی شخص کے لیے منہ میں اور ناک میں پانی ڈالنا فرض ہے یا نہیں؟
جی ہاں! دوران غسل ان دونوں امور کا لحاظ رکھنا عند الاحناف فرض ہے۔
ففی الهدایة: وفرض الغسل المضمضه والإستنشاق وغسل سائر البدن اھ (۱/۲۹) واللہ أعلم بالصواب!