غسل

میت کو غسل دینے کی اصل ذمہ داری کس کی ہے؟

فتوی نمبر :
59273
| تاریخ :
2005-07-06
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

میت کو غسل دینے کی اصل ذمہ داری کس کی ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ، ہمارے گاؤں میں ایک ہی مسجد ہے، اور اس مسجد کے امام کو یہ گاؤں والے تقریباً بیس ہزار تنخواہ سالانہ دیتے ہیں، اس کے علاوہ صدقہ فطر بھی دیتے ہیں، جو کہ تقریباً تیس ہزار بنتے ہیں، اور بقرہ عید پر چمڑے بھی دیتے ہیں، یہ تقریباً پندرہ ہزار بنتے ہیں، اور زکوٰۃ بھی دیتے ہیں جو کہ پینتیس ہزار بنتے ہیں، اور تھوڑی بہت دوسری اشیاء بھی دے دیت ے ہیں، یہ ایک سال کی آمدنی ہے۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ گاؤں میں میت ہوتی ہے, تو میت کو غسل دینے کی ذمہ داری کس کی ہے؟ مسجد کے امام کی یا رشتہ داروں کی یا گاؤں والوں کی؟ براہِ مہربانی یہ مسئلہ شریعت کی روشنی میں واضح فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

میّت کو غسل دینا بھی باعثِ اجر وثواب ہے، اور شرعاً اس کی اصل ذمہ داری اہلِ میت پر ہے، اگر ان میں سے کوئی نہ ہو یا وہ اس کا طریقہ نہ جانتے ہوں، تو پھر دیگر متعلقین اور اہلِ محلہ (جن میں امام مسجد بھی داخل ہے) پر یہ فریضہ عائد ہوتا ہے، صرف امام مسجد کو اس کا ذمہ دار قرار دینے سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: غسل الميت حق واجب على الأحياء بالسنة واجماع الأمة، كذا في النهاية، ولكن إذا قام به البعض سقط عن الباقين، كذا في الكافي اھ(1/ 158)
وفیھا أیضاً: ويستحب للغاسل أن يكون أقرب الناس إلى الميت فإن لم يعلم الغسل فأهل الأمانة والورع، كذا في الزاهدي اھ (1/159)واللہ أعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاکر اللہ فیروز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 59273کی تصدیق کریں
0     1219
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات