غسل

بیوی سے بوس و کنار کے وقت نکلنے والی رطوبت کا حکم

فتوی نمبر :
59233
| تاریخ :
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

بیوی سے بوس و کنار کے وقت نکلنے والی رطوبت کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ان دو مسائل کے بارے میں کہ :
(۱) میں جب نیت باندھتا ہوں تو دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں قبلہ کی سمت کرتا ہوں جبکہ اکثر لوگ ہاتھوں کی بڑی انگلیاں کانوں کی لو تک لے جاتے ہیں اور اکثر ان کی ہتھیلیاں بجائے قبلہ کی طرف، ان کے چہرے کی طرف ہوتی ہیں جبکہ میں صرف کندھے سے اوپر تک ہاتھ اُٹھاتا ہوں اور ہاتھوں کے انگلیوں کے سرے کانوں کی لو تک مشکل سے پہنچتے ہیں ،مجھے کسی نے کہا کہ تمہارا یہ طریقہ نیت باندھنے کا ،ٹھیک نہیں ہے، لہٰذا آپ مجھے شریعت کی رو سے جو طریقہ نیت باندھنے کا ہے، اس طریقے سے آگاہ کرکے میری رہنمائی فرمائیں، واضح رہے کہ میرا تعلق فقہ حنفیہ سے ہے۔
(۲) بعض اوقات اپنی گھر والی سے پیار و محبت اور بوس و کنار کرنے سے یا کسی بازار میں جہاں خواتین کا زیادہ رش ہوتا ہے اور انسان شیطان کے دھوکے میں آکر اپنے جذبات پر قابو نہیں پاتا تو اعضاءِ تناسل سے انڈے کی سفیدی کی طرح کا پانی نکل جاتا ہے ، اکثر میں بھی اس کا شکار ہوتا ہوں اور میرا بھی اس قسم کا پانی نکل جاتا ہے، اس کے بعد متاثرہ حصہ کو دھوکر بغیر غسل کئے نماز وغیرہ ادا کرتا ہوں ،آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ اس قسم کے پانی نکلنے سے مرد پر غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟ یا بغیر غسل کئے صرف وضو اور استنجا کرنے سے نماز پڑھنا جائز ہے یا ناجائز؟ شریعت کی رو سے آپ مجھے ان مسائل کا حل بتلاکر میری پریشانی دور کرنے میں میری مدد فرمائیں۔
اللہ آپ پر اپنی مہربانیوں کی بارش برسادیں۔ آمین

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) صورتِ مسئولہ میں نیت کے بعد ہاتھ اُٹھانے کا جو طریقہ آپ اپنائے ہوئے ہیں یہ درست ہے۔
(۲) بوس و کنار کی وجہ سے جو پانی نکلتا ہے اس کو مذی کہتے ہیں اس کے نکلنے سے غسل واجب نہیں ہوتا ،البتہ اس پانی کے نکلنے سے وضو جاتا رہتا ہے اور کپڑوں وغیرہ پر لگ جائے تو اس کا دھونا ضروری ہے لہٰذا اس بارے میں بھی سائل کا طریقہ کار درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الہندیۃ : رفع الیدین بالتحریمۃ ونشر اصابعہ:وکیفیتہا اذا اراد الدخول فی الصلاۃ کبر ورفع یدیہ حذاء أذنیہ حتی یحاذی بابہامیہ شحمتی أذنیہ و برؤس الأصابع فروع أذنیہ کذا فی التبیین، قال الفقیہ أبو جعفر یستقبل ببطون کفیہ القلبۃ و نشر اصابعہ و یرفعہا فاذا استقرہا فی موضع محاذاۃ الابہامین شحمتی الاذنین یکبر قال الشمس الأئمۃ السرخسی علیہ عامۃ الأئمہ۔(کذا فی المحیط: ج۱، ص۷۳)۔
وفی الہدایۃ: ولیس فی المذی والودی غسل وفیہما الوضوء لقولہ علیہ السلام کل فحل یمذی وفیہ الوضوء والودی الغلیظ من البول یتعقب الرقیق منہ خروجا فیکون معتبرا بہ والمنی حاثر ابیض ینکسر منہ الذکر والمذی رقیق یضرب الٰی البیاض یخرج عنہ ملاعبۃ الرجل اہلہ۔( ج۱، ص۳۳)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59233کی تصدیق کریں
1     1847
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے بعد منی کے قطرے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات