نو مسلم کے مسائل و احکام

حیلہ اسقاط - تراویح پر اجرت

فتوی نمبر :
58666
| تاریخ :
عبادات / جنائز / نو مسلم کے مسائل و احکام

حیلہ اسقاط - تراویح پر اجرت

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (۱) حیلہ اسقاط مروجہ جس میں یتیم اور غیر کا مال تقسیم ہوتا ہے امیر اور غریب کو دیا جاتا ہے، میت کے مال کو رکھ کر علمائے کرام اور بعض عوام دائرہ بناکر ایک دوسرے کو یہ الفاظ کہہ کر بخشتے ہیں کہ ’’یہ مال قلیلہ بخلاع کثیرہ بغبن فاحشہ میں نے آپ کو بخش دیا‘‘ یہ طریقہ اختیار کرنا کیسا ہے؟
(۲) تراویح کے ختم پر اور ایصالِ ثواب کے ختم پر اُجرت لینا کیسا ہے؟ برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) مذکورہ مروجہ حیلۂ اسقاط بلاشبہ بدعت اور ناجائز ہے جس کا شریعت مطہرہ میں کوئی ثبوت نہیں اور جس حیلہ اسقاط کی بعض فقہاء نے فقیر میت کیلئے کچھ شرائط کے ساتھ اجازت دی ہے، عوام لوگ نہ تو ان شرائط کو جانتے ہیں اور نہ ان کی رعایت کی جاتی ہے، لہٰذا مذکورہ حیلہ اسقاط سے احتراز لازم ہے۔ *

(۲) تراویح اور ایصالِ ثواب کے ختم پر مشروط یا معروف طریقہ سے اجرت لینا جائز نہیں اور اگر کوئی حافظ قرآن بلا معاوضہ کے دستیاب نہ ہوسکے تو ’’الم تر‘‘ سے تراویح پڑھنا زیادہ افضل اور بہتر ہے۔ *

مأخَذُ الفَتوی

* فی الدر المختار: ولو لم یترک مالا یستقرض وارثہ نصف صاع مثلا ویدفعہ لفقیر ثم یدفعہ الفقیر للوارث ثم وثم حتی یتم۔ (ج۲، ص٧٣)

* فی الشامیۃ: ومنھا الوصیۃ من المیت باتخاذ الطعام والضیافۃ یوم موتہ او بعدہ وباعطاء دراھم لمن یتلو القرآن لروحہ أو یسبح أو یھلل لہ وکلھا بدع منکرات باطلۃ، والماخوذ منھا حرام لآخذ، وھو عاص بالتلاوۃ والذکر لأجل الدنیا۔ اھـ (ج٦، ص٥٧) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سہیل احمد رستم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58666کی تصدیق کریں
0     1084
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اسلام میں داخل ہونے کا طریقہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • حیلہ اسقاط - تراویح پر اجرت

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • مروجہ حیلہ اسقاط اور میت پر دورانِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • گھر میں میت کے ہوتے ہوئے قرآنِ کریم یا کلمے وغیرہ پڑھنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نومسلم کو حکمت کے ساتھ دین سے کیسے قریب کیا جاۓ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 1
  • تدفین کے بعد اذان دینا ,سورۃ فاتحہ اور درودھ شریف پڑھنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نومسلم لڑکی کا شرعی احکام کی پابندی نہ کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • شادی شدہ عیسائی عورت کا اسلام قبول کرنے کے بعد کسی مسلمان سےنکاح کا حکم اور اس کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 1
  • تدفین کے بعد بلاوجہِ شرعی میت کو منتقل کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • اعمالِ صالحہ کا ایصال ثواب کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نماز جنازہ کے بعد بیان کرکے حیلۂ اسقاط کے پیسے تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • اجتماعی پیسوں سے میت کے اہلِ خانہ کے لیے کھانا تیار کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • قادیانی عورت کے اسلام قبول کرنے کے بعد ،کسی مسلمان سے نکاح کیلۓ توقف کا دورانیہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • ’’ختنہ ‘‘سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • بیوی اگر اسلام قبول نہ کرے تو شوہر کے لۓ کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • عورت کا نکاح و شادی کی غرض سے مسلمان ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • زیارتِ قبور کے لۓ قبرستان جانے کے آداب ، نیز کن ایام میں جانا اولیٰ ہے؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • کیا نومسلمہ کے احکامِ اسلام پر عمل نہ کرنے سے ایمان ختم ہوجاتا ہے؟؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات