نو مسلم کے مسائل و احکام

قادیانی عورت کے اسلام قبول کرنے کے بعد ،کسی مسلمان سے نکاح کیلۓ توقف کا دورانیہ

فتوی نمبر :
60178
| تاریخ :
2004-07-14
عقائد / ایمان و کفر / نو مسلم کے مسائل و احکام

قادیانی عورت کے اسلام قبول کرنے کے بعد ،کسی مسلمان سے نکاح کیلۓ توقف کا دورانیہ

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی قادیانی عورت جو کہ شادی شدہ ہو ، اسلام قبول کرنا چاہتی ہے ، تو اسلام قبول کرنے کے بعد عدت کیلۓ کتنا انتظار کرے؟ جس کے بعد اسلامی طریقہ سے وہ نکاح کر سکے ، نیز اسلامی طریقہ سے نکاح کرنے کیلیے کیا کرنا ہوگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قادیانی عورت کا اسلام قبول کرنا اس کے حق میں بہت مبارک اور سعادتِ دارین کا باعث ہے ، ایسی عورت جو کفر سے اسلام میں داخل ہوگئی ہو ، اس کے شوہر پر اسلام پیش کیا جائے ، اگر وہ اسلام قبول کرلےتو وہ بدستور میاں بیوی رہیں گےاور نکاحِ جدید کی بھی ضرورت نہیں ، ورنہ وہ قبولِ اسلام کے بعد تین ماہواریاں گزرنے پر کسی بھی مسلمان سے اپنا نکاح کر سکتی ہے ، جس کا طریقہ یہ ہے کہ دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول ہو اور حق مہر بھی مقرر کیا جائے،پھر اگر یہ خود مجلسِ نکاح میں حاضر نہ ہو تو اس کا وکیل جسے وہ اپنا نکاح کرنے کیلۓ مقرر کرے ، وہ ایجاب و قبول کر سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الھندية : و إذا أسلم أحد الزوجين في دار الحرب و لم يكونا من أهل الكتاب أو كانا و المرأة هي التي أسلمت فإنه يتوقف انقطاع النكاح بينهما على مضي ثلاث حيض سواء دخل بها أو لم يدخل بها كذا في الكافي فإن أسلم الآخر قبل ذلك فالنكاح باق و لو كانا مستأمنين فالبينونة إما بعرض الإسلام على الآخر أو بانقضاء ثلاث حيض كذا في العتابية. و هذه الحيض لا تكون عدة و لهذا يستوي فيها المدخول بها و غير المدخول بها الخ (1/338)۔
و فی الدر : و ینعقد بایجاب من احدھما و قبول من الآخر الخ (3/9)۔
و فیه ایضا : شرط حضور شاھدین حرین مکلفین سامعین قولھما معاً اھ(3/22)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60178کی تصدیق کریں
0     1759
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اسلام میں داخل ہونے کا طریقہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • حیلہ اسقاط - تراویح پر اجرت

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • مروجہ حیلہ اسقاط اور میت پر دورانِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • گھر میں میت کے ہوتے ہوئے قرآنِ کریم یا کلمے وغیرہ پڑھنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نومسلم کو حکمت کے ساتھ دین سے کیسے قریب کیا جاۓ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 1
  • تدفین کے بعد اذان دینا ,سورۃ فاتحہ اور درودھ شریف پڑھنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نومسلم لڑکی کا شرعی احکام کی پابندی نہ کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • شادی شدہ عیسائی عورت کا اسلام قبول کرنے کے بعد کسی مسلمان سےنکاح کا حکم اور اس کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 1
  • تدفین کے بعد بلاوجہِ شرعی میت کو منتقل کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • اعمالِ صالحہ کا ایصال ثواب کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نماز جنازہ کے بعد بیان کرکے حیلۂ اسقاط کے پیسے تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • اجتماعی پیسوں سے میت کے اہلِ خانہ کے لیے کھانا تیار کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • قادیانی عورت کے اسلام قبول کرنے کے بعد ،کسی مسلمان سے نکاح کیلۓ توقف کا دورانیہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • ’’ختنہ ‘‘سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • بیوی اگر اسلام قبول نہ کرے تو شوہر کے لۓ کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • عورت کا نکاح و شادی کی غرض سے مسلمان ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • زیارتِ قبور کے لۓ قبرستان جانے کے آداب ، نیز کن ایام میں جانا اولیٰ ہے؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • کیا نومسلمہ کے احکامِ اسلام پر عمل نہ کرنے سے ایمان ختم ہوجاتا ہے؟؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات