کیا فرماتے ہیں علماءِ دین اس مسئلے میں کہ جب انسان مرجاتا ہے، تو کچھ لوگ جنازہ ادا کرنے کے بعد اس کی میت پر دورانِ قرآن پاک کرتے ہیں، اس طریقے پر کہ کچھ آدمی دائرے کی شکل میں کھڑے ہوجاتے ہیں قرآن پاک کا دوران کرتے ہیں اور اکثر علماءِ کرام نے اس مسئلے پر تصدیقی دستخط کئے ہیں کہ صحیح ہے اور جائز ہے اور کچھ علماء کرام مذکورہ مسئلے کو ناجائز قرار دیتے ہیں، کیا قرآن پاک کا دوران میت پر کرنا جائز ہے یا ناجائز؟
صورتِ مسئولہ میں جس طریقہ مروّجہ کا ذکر ہے، یہ بالکل بدعت ہے اور اس کا ثبوت قرآن و حدیث اور فقہاءِ کرام کی کتابوں میں کہیں مذکور نہیں ہے، اور اگر یہ کوئی کارِ خیر ہوتا تو نبی اکرم ﷺ اور صحابہ کرامؓ اس کے زیادہ حقدار تھے کہ وہ اس طریقے کو اختیار کرتے کیونکہ ان کی شفقت عام مؤمنین کے ساتھ بہت بڑھی ہوئی تھی مگر باوجود اس کے، ایسے لوگوں کے لئے جن کے ذمہ نماز، روزہ وغیرہ قضاء واجب ہو ، ان حضرات نے یہ حیلہ تجویز نہیں فرمایا۔
بعض حضرات جو اس عمل کے جواز کے قائل ہیں وہ بعض مخصوص احوال کے پیشِ نظر تھا جو آج کل مفقود ہیں، اور پھر چونکہ اس عمل کو کفن دفن کے اعمال میں سے مستقل ایک ضروری عمل شمار کیا جاتا ہے، اور بہت سے مقامات پر ایسا نہ کرنے والوں کے ساتھ لڑائی اور جھگڑے تک کی نوبت آتی ہے اور جس جائز عمل کے ساتھ اس طرح فرض اور واجب والا معاملہ کیا جانے لگے تو اسی کا نام بدعت ہے اور نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے
’’الا کل بدعۃ ضلالۃ وکل ضلالۃ فی النار‘‘۔
کہ ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی کی جگہ جہنم ہے، لہٰذا اس عمل سے احتراز کرنا لازم ہے۔ واﷲ اعلم
گھر میں میت کے ہوتے ہوئے قرآنِ کریم یا کلمے وغیرہ پڑھنے کا اہتمام کرنا
یونیکوڈ نو مسلم کے مسائل و احکام 0شادی شدہ عیسائی عورت کا اسلام قبول کرنے کے بعد کسی مسلمان سےنکاح کا حکم اور اس کا شرعی طریقہ
یونیکوڈ نو مسلم کے مسائل و احکام 1قادیانی عورت کے اسلام قبول کرنے کے بعد ،کسی مسلمان سے نکاح کیلۓ توقف کا دورانیہ
یونیکوڈ نو مسلم کے مسائل و احکام 0زیارتِ قبور کے لۓ قبرستان جانے کے آداب ، نیز کن ایام میں جانا اولیٰ ہے؟
یونیکوڈ نو مسلم کے مسائل و احکام 0کیا نومسلمہ کے احکامِ اسلام پر عمل نہ کرنے سے ایمان ختم ہوجاتا ہے؟؟
یونیکوڈ نو مسلم کے مسائل و احکام 0