نو مسلم کے مسائل و احکام

نومسلم کو حکمت کے ساتھ دین سے کیسے قریب کیا جاۓ

فتوی نمبر :
60642
| تاریخ :
2009-03-21
عقائد / ایمان و کفر / نو مسلم کے مسائل و احکام

نومسلم کو حکمت کے ساتھ دین سے کیسے قریب کیا جاۓ

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں ایک نوجوان لڑکا ہندومت سے توبہ تائب ہو کر اسلام قبول کر کے جنت کا حقدار بنا اور اس کے ساتھ اس کے دوبھائی بھی مسلمان ہوئے، جب ماں باپ اور بھائیوں نے یہ حال دیکھا تو ان کو گھر سے نکال دیا ،اس وقت اللہ کی رحمت سےوہ ہمارے سیٹھوں کی ہاتھ لگ گئے تو اِن صاحبان نے ان کو نوکری رہائش کھانا پینا وغیرہ کا انتظام کر کے دیا ،کمپنی کے جامع مسجد میں ان کو کمرہ دیا اور کام بھی کرتے رہے،کچھ عرصہ بعد انہوں نے کام چھوڑ دیا، لیکن سیٹھوں نے اس کو کسی قسم کی تکلیف نہیں دی، اب مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے نماز چھوڑ دی، فجر کی نماز تو بالکل نہیں پڑھتے اور ظہر وعصر کا بھی اہتمام نہیں کرتے، شام کا کھانا کھا کر نکل جاتے ہیں، رات کو بارہ، ایک بجے آکر مسجد کھول کر سو جاتے ہیں اوردن میں ایک بجے کے بعد اٹھتےہیں ، اب سیٹھ لوگ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اللہ نہ کرے، رات کو کوئی ان سے چابی چھین لے اور مسجد میں گھس کر کوئی نقصان کرے، کیونکہ یہ علاقہ خطرناک ہے ، اب اس کے دونوں بھائی مرتد ہو ئے،اس کو اگر سمجھانا چاہے تو وہ کہتے ہیں کہ ان مسلمانوں کو دیکھ کر جی چاہتا ہے کہ واپس ہندومت پر لوٹ جاؤں، اب اس کا سمجھانے کا طریقہ کیا ہے؟ اور کیسے سمجھائیں؟ اب ڈر اس بات کا ہے کہ اگر اس کو سمجھائیں اور یہ زیادہ بگڑ جائے ، اس لیے ہم علماءِ دین سے رابطہ کرتے ہیں تاکہ ہماری رہنمائی کریں اور کسی جرم کا ارتکاب ہم سے نہ ہو ، اب ہم لوگ اس سوال کا جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں چاہتے ہیں کہ شرعاً اس کا کیا حل ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس صورت حال میں سائل اور اس کے مذکور سیٹھ کو چاہیے کہ اس نو مسلم کو علم دین سیکھنے کے لیے قریب کے کسی مستند و معتمد دینی درسگاہ لے جائیں یاکچھ وقت کے لیے تبلیغی جماعت کے ساتھ بھیج دیں، تاکہ وہ اپنی نماز، روزہ، اور دیگر احکاماتِ اسلامیہ کو بخوبی سیکھ سکے۔ واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60642کی تصدیق کریں
1     1004
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اسلام میں داخل ہونے کا طریقہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • حیلہ اسقاط - تراویح پر اجرت

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • مروجہ حیلہ اسقاط اور میت پر دورانِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • گھر میں میت کے ہوتے ہوئے قرآنِ کریم یا کلمے وغیرہ پڑھنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نومسلم کو حکمت کے ساتھ دین سے کیسے قریب کیا جاۓ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 1
  • تدفین کے بعد اذان دینا ,سورۃ فاتحہ اور درودھ شریف پڑھنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نومسلم لڑکی کا شرعی احکام کی پابندی نہ کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • شادی شدہ عیسائی عورت کا اسلام قبول کرنے کے بعد کسی مسلمان سےنکاح کا حکم اور اس کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 1
  • تدفین کے بعد بلاوجہِ شرعی میت کو منتقل کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • اعمالِ صالحہ کا ایصال ثواب کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نماز جنازہ کے بعد بیان کرکے حیلۂ اسقاط کے پیسے تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • اجتماعی پیسوں سے میت کے اہلِ خانہ کے لیے کھانا تیار کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • قادیانی عورت کے اسلام قبول کرنے کے بعد ،کسی مسلمان سے نکاح کیلۓ توقف کا دورانیہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • ’’ختنہ ‘‘سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • بیوی اگر اسلام قبول نہ کرے تو شوہر کے لۓ کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • عورت کا نکاح و شادی کی غرض سے مسلمان ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • زیارتِ قبور کے لۓ قبرستان جانے کے آداب ، نیز کن ایام میں جانا اولیٰ ہے؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • کیا نومسلمہ کے احکامِ اسلام پر عمل نہ کرنے سے ایمان ختم ہوجاتا ہے؟؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات