السلام علیکم!میراسوال یہ ہےکہاگرکوئی مسلمان آدمی کسی یہودی لڑکی کو مسلمان کرکے نکاح کرلے،اور وہ لڑکی صرف رمضان میں بغیرنماز کے روزہ رکھے ،اور غیرشرعی لباس پہنے ،زندگی یہودیوں کی طرح ہی گزارے ،لیکن مسلمان ہو،تو یہ مسلم کہلائے گی یانہیں؟۔
سوال میں مذکورلڑکی نے اگرمحض اس رشتے کی خاطروقتی طورپر اپنا مذہب ترک نہ کیا ہو،بلکہ واقعۃ دین اسلام کی عظمت اور حقانیت سے متاثرہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوچکی ہو،تووہ بلاشبہ مسلمان کہلائے گی ،اگرچہ وہ رمضان وغیررمضان میں نماز نہ پڑھے اور اس کا لباس بھی شرع کے مطابق نہ ہو،اس کے باوجود اس کا یہ اسلام قبول کرنا عنداللہ بہت بڑے اجروثواب کاباعث ہوگا۔تاہم اس خاتون کو چاہئے کہ اس عظیم سعادت کے حصول کے بعد دل سے اس کی قدرکرتے ہوئے شرعی امورکی پابندی کرے۔ شوہراوردیگرلوگوں کو بھی چاہئے کہ ایسی خاتون کو حکمت اور بصیرت کے ساتھ دینی اعمال کی پابندی کرنے کی ترغیب دیاکریں۔
قال اللّٰہ تعالیٰ:وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ وَھُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْن۔الایۃ(العمران ایت85)
گھر میں میت کے ہوتے ہوئے قرآنِ کریم یا کلمے وغیرہ پڑھنے کا اہتمام کرنا
یونیکوڈ نو مسلم کے مسائل و احکام 0شادی شدہ عیسائی عورت کا اسلام قبول کرنے کے بعد کسی مسلمان سےنکاح کا حکم اور اس کا شرعی طریقہ
یونیکوڈ نو مسلم کے مسائل و احکام 1قادیانی عورت کے اسلام قبول کرنے کے بعد ،کسی مسلمان سے نکاح کیلۓ توقف کا دورانیہ
یونیکوڈ نو مسلم کے مسائل و احکام 0زیارتِ قبور کے لۓ قبرستان جانے کے آداب ، نیز کن ایام میں جانا اولیٰ ہے؟
یونیکوڈ نو مسلم کے مسائل و احکام 0کیا نومسلمہ کے احکامِ اسلام پر عمل نہ کرنے سے ایمان ختم ہوجاتا ہے؟؟
یونیکوڈ نو مسلم کے مسائل و احکام 0