نو مسلم کے مسائل و احکام

عورت کا نکاح و شادی کی غرض سے مسلمان ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
60034
| تاریخ :
2006-12-12
عقائد / ایمان و کفر / نو مسلم کے مسائل و احکام

عورت کا نکاح و شادی کی غرض سے مسلمان ہونے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی مسلمان ہے اور عورت کافر ہے ، یہ عورت اس آدمی کیلۓ اسلام قبول کرتی ہے اور یہ دونوں محبت کرتے ہیں ایک دوسرے کیساتھ ، اور یہ لڑکی اپنے ماں باپ سب کو چھوڑتی ہے اور اسلام کو قبول کرتی ہے اس آدمی کی خاطر ،تو کیا یہ جائز ہے ؟اور شریعت کیا کہتی ہے اس کے بارے میں ؟قرآن و حدیث کی روشنی میں اس مسئلہ کی و ضاحت کیجیۓ ۔
نوٹ: وہ لڑکی صرف اس لڑکے کیساتھ نکاح کی خاطر اسلام قبول کر رہی ہے تو آیا اس کا یہ اسلام قابلِ قبول ہے کہ نہیں؟ اور اس کا اعتبار کرکے یہ مسلمان شمار ہوگی ؟ کیونکہ یہ تو اللہ کی رضا کیلۓ مسلمان نہیں ہوئی، بلکہ ایک غرض کیلۓ ہوئی ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور غرض کی خاطر اسلام قبول کرنے کی صورت میں اگر چہ اس کا اسلام معتبر ہوگا ، مگر قبولِ اسلام جو’’ام الحسنات‘‘ ہے، اس کے اجر سے محرومی ہوگی، اس لۓ مذکور خاتون کو چاہۓ کہ اسلام جیسی نعمت کے حصول میں اغراضِ فاسدہ اور خواہشاتِ نفسانیہ سے بچنے کی کوشش کرے، اب اگر قبولِ اسلام کے بعد اسی مذکور مسلمان لڑکے سے شادی ہونا طے پایا جائے تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں، بلاشبہ جائز اور درست ہے ، تاہم قبولِ اسلام اور شادی سے قبل جتنا عرصہ باہم غیر محرم ہونے کے باوجود جو بے تکلفی اختیار کی گئی ہے، اس پر دونوں ندامت کے ساتھ بصدقِ دل توبہ و استغفار کریں اور آئندہ کیلۓ اس قسم کی ناجائز حرکات سے مکمل احتراز بھی کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی صحیح البخاری : عمر بن الخطاب -رضي الله عنه- على المنبر قال سمعت رسول الله – صلی اللہ علیه و سلم - يقول إنما الأعمال بالنيات و إنما لكل امرئ ما نوى فمن كانت هجرته إلى دنيا يصيبها أو ينكحها فهجرته إلى ما هاجر إليه اھ (1/2)۔
و في تحفة الأحوذي : ( فهجرته إلى ما هاجر إليه ) أي منصرفة إلى الغرض الذي هاجر إليه فلا ثواب له لقوله تعالى من كان يريد حرث الاخرة نزد له في حرثه و من كان يريد حرث الدنيا نؤته منها و ما له في الاخرة من نصيب أو المعنى فهجرته مردودة أو قبيحة اھ(5/ 234)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60034کی تصدیق کریں
0     1349
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اسلام میں داخل ہونے کا طریقہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • حیلہ اسقاط - تراویح پر اجرت

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • مروجہ حیلہ اسقاط اور میت پر دورانِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • گھر میں میت کے ہوتے ہوئے قرآنِ کریم یا کلمے وغیرہ پڑھنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نومسلم کو حکمت کے ساتھ دین سے کیسے قریب کیا جاۓ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 1
  • تدفین کے بعد اذان دینا ,سورۃ فاتحہ اور درودھ شریف پڑھنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نومسلم لڑکی کا شرعی احکام کی پابندی نہ کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • شادی شدہ عیسائی عورت کا اسلام قبول کرنے کے بعد کسی مسلمان سےنکاح کا حکم اور اس کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 1
  • تدفین کے بعد بلاوجہِ شرعی میت کو منتقل کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • اعمالِ صالحہ کا ایصال ثواب کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نماز جنازہ کے بعد بیان کرکے حیلۂ اسقاط کے پیسے تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • اجتماعی پیسوں سے میت کے اہلِ خانہ کے لیے کھانا تیار کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • قادیانی عورت کے اسلام قبول کرنے کے بعد ،کسی مسلمان سے نکاح کیلۓ توقف کا دورانیہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • ’’ختنہ ‘‘سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • بیوی اگر اسلام قبول نہ کرے تو شوہر کے لۓ کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • عورت کا نکاح و شادی کی غرض سے مسلمان ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • زیارتِ قبور کے لۓ قبرستان جانے کے آداب ، نیز کن ایام میں جانا اولیٰ ہے؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • کیا نومسلمہ کے احکامِ اسلام پر عمل نہ کرنے سے ایمان ختم ہوجاتا ہے؟؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات