نو مسلم کے مسائل و احکام

تدفین کے بعد اذان دینا ,سورۃ فاتحہ اور درودھ شریف پڑھنا

فتوی نمبر :
58737
| تاریخ :
2009-11-21
عبادات / جنائز / نو مسلم کے مسائل و احکام

تدفین کے بعد اذان دینا ,سورۃ فاتحہ اور درودھ شریف پڑھنا

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میت کو دفنانے کے بعد اذان دینا درست ہے یا نہیں؟ ابھی حال ہی میں’’ گولی مار ‘‘ کے قبرستان میں جانا ہوا، ا یک دوست کے والد کا انتقال ہو گیا تھا، دفنانے کے بعد ایک صاحب نے اذان دی، میری زندگی کا یہ پہلا واقعہ تھا، جبکہ میری عمر۳۲ سال ہے۔
۲۔ میت کو دفنانے کے بعد فاتحہ ,درود شریف یا دوسری چیزیں پڑھنا صحیح ہے یا غلط یا خالی میت کے لیے دعا کی جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ میت کو دفنانے کے بعد مذکور طریقہ پر اذان دینے کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں، یہ بدعتِ محض ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔
۲۔ مستحب تو یہ ہے کہ قبر کے سرہانے سورہ بقرہ کا اوّل تا مفلحون اور پائنتی پر آخر بقرہ پڑھا جائے اور دعا کی جائے، تاہم ایصالِ ثواب کی غرض سے حسبِ استطاعت و التوفیق جو ممکن ہو پڑھ کر ایصالِ ثواب کر سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی البحر الرائق: فلاأذان للوتر و لاللعید ولاللجنازة۔ (۱/۲۵۶)
وفی حاشية ابن عابدين:أنه لا يسن الأذان عند إدخال الميت في قبره كما هو المعتاد الآن، وقد صرح ابن حجر في فتاويه بأنه بدعة. وقال: ومن ظن أنه سنة قياسا على ندبهما للمولود إلحاقا لخاتمة الأمر بابتدائه فلم يصب.اهـ. (2/ 235)
وفیه ایضا: لما في سنن أبي داود «كان النبي - صلى الله عليه وسلم - إذا فرغ من دفن الميت وقف على قبره وقال: استغفروا لأخيكم واسألوا الله له التثبيت فإنه الآن يسأل» وكان ابن عمر يستحب أن يقرأ على القبر بعد الدفن أول سورة البقرة وخاتمتها. (2/ 237)
وفی درر البحار: من البدعة التی شاعت فی الهند الاذان علی القبر اھ
وفى مشكاة المصابيح: وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا مات الإنسان انقطع عمله إلا من ثلاثة أشياء: صدقة جارية أوعلم ينتفع به أوولد صالح يدعو له) رواه مسلم اھ(1/ 71)
وفی الفتاوى الهندية:ويستحب إذا دفن الميت أن يجلسوا ساعة عند القبر بعد الفراغ بقدر ما ينحر جزور ويقسم لحمها يتلون القرآن ويدعون للميت، كذا في الجوهرة النيرة. قراءة القرآن عند القبور عند محمد - رحمه الله تعالى - لا تكره ومشايخنا - رحمهم الله تعالى - أخذوا بقوله وهل ينتفع والمختار أنه ينتفع۔ (1/ 166) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58737کی تصدیق کریں
0     672
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اسلام میں داخل ہونے کا طریقہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • حیلہ اسقاط - تراویح پر اجرت

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • مروجہ حیلہ اسقاط اور میت پر دورانِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • گھر میں میت کے ہوتے ہوئے قرآنِ کریم یا کلمے وغیرہ پڑھنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نومسلم کو حکمت کے ساتھ دین سے کیسے قریب کیا جاۓ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 1
  • تدفین کے بعد اذان دینا ,سورۃ فاتحہ اور درودھ شریف پڑھنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نومسلم لڑکی کا شرعی احکام کی پابندی نہ کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • شادی شدہ عیسائی عورت کا اسلام قبول کرنے کے بعد کسی مسلمان سےنکاح کا حکم اور اس کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 1
  • تدفین کے بعد بلاوجہِ شرعی میت کو منتقل کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • اعمالِ صالحہ کا ایصال ثواب کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نماز جنازہ کے بعد بیان کرکے حیلۂ اسقاط کے پیسے تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • اجتماعی پیسوں سے میت کے اہلِ خانہ کے لیے کھانا تیار کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • قادیانی عورت کے اسلام قبول کرنے کے بعد ،کسی مسلمان سے نکاح کیلۓ توقف کا دورانیہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • ’’ختنہ ‘‘سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • بیوی اگر اسلام قبول نہ کرے تو شوہر کے لۓ کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • عورت کا نکاح و شادی کی غرض سے مسلمان ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • زیارتِ قبور کے لۓ قبرستان جانے کے آداب ، نیز کن ایام میں جانا اولیٰ ہے؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • کیا نومسلمہ کے احکامِ اسلام پر عمل نہ کرنے سے ایمان ختم ہوجاتا ہے؟؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات