نو مسلم کے مسائل و احکام

کیا نومسلمہ کے احکامِ اسلام پر عمل نہ کرنے سے ایمان ختم ہوجاتا ہے؟؟

فتوی نمبر :
9405
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / نو مسلم کے مسائل و احکام

کیا نومسلمہ کے احکامِ اسلام پر عمل نہ کرنے سے ایمان ختم ہوجاتا ہے؟؟

السلام علیکم!
محترم مفتی صاحب! میں نے ایک غیر مسلمہ عورت کو مسلمان کر کے شادی کی کچھ ماہ پہلے ہمارا آپس میں جھگڑا ہو گیا اور وہ اپنے خاندان چلی گئی ابھی کچھ عرصہ بعد وہ دوبارہ واپس آگئی، لیکن اب وہ اسلام پر عمل پیرا نہیں، ہماری شادی کی کیا حیثیت ہے؟ جبکہ میں نے یہ بات واضح کر دی تھی کہ مسلمان ہوئے بغیر ہم ایک ساتھ نہیں رہ سکتے ۔ مجھے اُمید ہے کہ وہ دوبارہ اسلام پر عمل کرنا اور اسے سیکھنا شروع کریگی، برائے مہر بانی ہمیں بتائیں کہ کس طرح سے ہمارا دوبارہ نکاح ہو سکتاہے؟ کیا اسے دوبارہ کلمہ پڑھنا ہوگا ؟اور اب ہم ایک ساتھ رہتے ہیں کیا یہ درست ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر مذکور جھگڑے سے قبل وہ بلا شبہ اپنے کفریہ عقائد سے تائب ہو کر اسلام کے دائرہ میں آگئی ہو اور اس کے بعد نکاح ہوا ہو اور مذکور جھگڑے کے دوران یا اس سے پہلے اور بعد میں سائل نے اسے طلاق بھی نہ دی ہو تو وہ دونوں باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں، جبکہ بیوی کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرنا لازم ہے، ورنہ جو بھی صورت ہو اس کی تفصیل لکھ کر دوبارہ حکمِ شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی شرح فقہ الاکبر: ثم اعلم ان من اراد ان یکون مسلماً عند جمیع طوائف الاسلام فعلیہ ان یتوب من جمیع الآثام صغیرھا وکبیرھا سواء مایتعلق بالاعمال الظاھرۃ او بالاخلاق الباطنۃ ثم یجب علیہ ان یحفظ نفسہ فی الاقوال والافعال والاحوال من الوقوع فی الارتداد اھ(ص/161)۔
وفی الھندیۃ: (كتاب الطلاق) (أما تفسيره) شرعا فهو رفع قيد النكاح حالا أو مآلا بلفظ مخصوص كذا في البحر الرائق (وأما ركنه) فقوله: أنت طالق. ونحوه كذا في الكافي اھ(1/348)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 9405کی تصدیق کریں
0     495
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اسلام میں داخل ہونے کا طریقہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • حیلہ اسقاط - تراویح پر اجرت

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • مروجہ حیلہ اسقاط اور میت پر دورانِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • گھر میں میت کے ہوتے ہوئے قرآنِ کریم یا کلمے وغیرہ پڑھنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نومسلم کو حکمت کے ساتھ دین سے کیسے قریب کیا جاۓ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 1
  • تدفین کے بعد اذان دینا ,سورۃ فاتحہ اور درودھ شریف پڑھنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نومسلم لڑکی کا شرعی احکام کی پابندی نہ کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • شادی شدہ عیسائی عورت کا اسلام قبول کرنے کے بعد کسی مسلمان سےنکاح کا حکم اور اس کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 1
  • تدفین کے بعد بلاوجہِ شرعی میت کو منتقل کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • اعمالِ صالحہ کا ایصال ثواب کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نماز جنازہ کے بعد بیان کرکے حیلۂ اسقاط کے پیسے تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • اجتماعی پیسوں سے میت کے اہلِ خانہ کے لیے کھانا تیار کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • قادیانی عورت کے اسلام قبول کرنے کے بعد ،کسی مسلمان سے نکاح کیلۓ توقف کا دورانیہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • ’’ختنہ ‘‘سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • بیوی اگر اسلام قبول نہ کرے تو شوہر کے لۓ کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • عورت کا نکاح و شادی کی غرض سے مسلمان ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • زیارتِ قبور کے لۓ قبرستان جانے کے آداب ، نیز کن ایام میں جانا اولیٰ ہے؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • کیا نومسلمہ کے احکامِ اسلام پر عمل نہ کرنے سے ایمان ختم ہوجاتا ہے؟؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات