لڑکی کے گھر والے اگر چاہیں کہ لڑکی کو اس کے شوہر سے خلع دلوادیں تاکہ اس شخص سے نکاح ختم ہو تو اس سے طلاق ہوجائے گی؟
بغیر کسی عذر کے بیوی یا اس کے گھر والوں کا شوہر سے طلاق اور خلع کا مطالبہ کرنا شرعا جائز نہیں،بلکہ گناہ ہے،جس سے احتراز لازم ہے،البتہ اگر کوئی معقول عذر ہو اور لڑکی یا اس کے گھر والوں کی طرف سے خلع کے مطالبہ پر اگر شوہر اپنی مرضی سے خلع دیدیتا ہے تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوجائے گی۔