میرے شوہرکااپنی سگی بھتیجی کےساتھ جسمانی رشتہ تھا اور اس سےوہ6 مہینے کی حاملہ بھی ہوئی تھی. اور اسقاط حمل کروایاتھا.اور بچہ پورابن چکاتھا(لڑکا تھا)۔
سوال: میرے بیٹےکااس بھتیجی کی سگی بہن کےساتھ نکاح جائز ہے؟
واضح ہوکہ زنا ایک کبیرہ گناہ ہےاور بھتیجی قرآن و حدیث کی رو سے اپنے چچا کے لئے محرم بھی ہے،چنانچہ سائلہ کا شوہر اس سے دگنی حرمت کا مرتکب ہوا ہے،جبکہ چھ ماہ کے حمل کو ضائع کرنا بھی حرام اور قتل نفس کے مشابہ ہے،لہذا سائلہ کے شوہر پر بصدق دل توبہ و استغفار اور آئندہ کیلئے مذکور اعمال سے مکمل اجتناب لازم ہے۔
جبکہ سائلہ کے بیٹے کا مذکور بھتیجی کی بہن سے شرعا نکاح درست ہے،بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ موجو د نہ ہو۔