https://integral-invest.net/#/login
یہ وہ کمپنی ہے جو ہسپتال کے آلات کا سودا کرتی ہے۔
میں نے تھرمامیٹر پر 1000 روپے لگائے اور انہوں نے مجھے آسان پیسہ اکاؤنٹ کے ذریعے منافع کے طور پر 1032 واپس کر دیے۔
برائے مہربانی میری مدد فرمائیں کہ اس عمل کا کیا حکم ہے؟
جزاک اللہ خیراً , از راہِ کرم میرا یہ مسئلہ حل کردیں -
سوال میں مذکور کمپنی اگر واقعۃً مذکور کاروبار کرتی ہو , اور اور انویسٹرز سے نفع و نقصان کی بنیاد پر معاملہ کرتی ہو ،اور نفع کی تقسیم بھی فیصدی تناسب سے کرتی ہو تو ایسی کمپنی میں انویسٹمنٹ کرکے پیسہ کماسکتے ہیں ،لیکن اگر کوئی کمپنی ناجائز اشیاء کا کاروبار کررہی ہو ،اور انویسٹرز کو صرف نفع ہو , نقصان کا کوئی خدشہ نہ ہو ،یا نفع رقم کے ذریعہ متعین ہو تو ایسی صورت میں مذکور انویسٹمنٹ جائز نہیں ہوگی ،جس سے احتراز لازم ہے -
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0